Advertisement
Advertisement
Advertisement

موسمی انتباہ اور انفراسٹرکچر میں بہتری ناگزیر ہے، لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری

Now Reading:

موسمی انتباہ اور انفراسٹرکچر میں بہتری ناگزیر ہے، لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری

لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے مستقبل میں مری جیسے سانحات سے بچنے، اربوں ڈالر کی سیاحت کی صنعت کے تحفظ اور انسانی جانوں کا ضیاع روکنے کے لیے ٹریول ایڈوائزری، ویدر الرٹ اور انفراسٹرکچر کی فوری بہتری کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ایک بیان میں لاہور چیمبر کے صدر میاں نعمان کبیر، سینئر نائب صدر میاں رحمن عزیز چن اور نائب صدر حارث عتیق نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے انکوائری کا حکم دینا خوش آئند  ہےمگر ذمے داروں کو فوری طور پر انصاف کے کٹہرے میں لانا ضروری ہے کیونکہ یہ نہ صرف قیمتی انسانی جانوں بلکہ اربوں ڈالر کی سیاحت کی صنعت کے مفادات کا بھی معاملہ ہے۔

 انہوں نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سانحے نے انتظامی کمزوریوں کو عیاں کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں سیاحت کی صنعت کا حجم ایک ٹریلین ڈالر سے زائد ہے، پاکستان کی سیاحت کی صنعت بھی ملک کو معاشی سرگرمیوں کا مرکز بنانے کی اہلیت رکھتی ہے۔

 لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ حکومت سیاحت کے شعبہ کو فروغ دینے کے لیے بھرپور کوششیں کررہی ہے مگر مری کے سانحےنے ان کو بری طرح دھچکا لگایا ہے۔

Advertisement

 لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ موجودہ صورتحال دوراندیشی، اجتماعی کوششوں اور بیرون ملک پاکستانی مشنز کے بہترین کردار کی متقاضی ہے تاکہ ملک دشمن عناصر کا پراپیگنڈہ ناکام بنایا جاسکے۔

 انفراسٹرکچر میں بہتری کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسے سانحات سے بچنے کے لیے ٹریول ایڈوائزری اور موسم کے متعلق انتباہ جیسے معاملات پر بطور خاص توجہ دینا ہوگی۔

 انہوں نے کہا کہ عوام میں بھرپور آگاہی مہم چلائی اور ملک کے دیگر خوبصورت مقاما ت کے متعلق معلومات فراہم کی جائیں تاکہ ایک ہی مقام پر ہجوم اکٹھا نہ ہونے پائے۔

لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے پاک فوج اور ریسکیو ورکرز کو بھی خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے مدد فراہم کرکے لوگوں کی جانیں بچائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر