Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاہور کے مصروف بازار میں دھماکے کا سن کر بے حد افسوس ہوا، مولانا فضل الرحمان

Now Reading:

لاہور کے مصروف بازار میں دھماکے کا سن کر بے حد افسوس ہوا، مولانا فضل الرحمان
عمران خان

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ لاہور کے مصروف بازار میں دھماکے کا سن کر بے حد افسوس ہوا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے لاہور میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور دھماکے میں جاں حق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔

انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اور کہا کہ لاہور کے مصروف بازار میں دھماکے کا سن کر بے حد افسوس ہوا، انار کلی دھماکے سے صوبائی حکومت اور انتظامیہ کی نا اہلی کھل کر سامنے آگئی ہے۔

 جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہصوبائی حکومت شہریوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہوگئی ہے، جمعیت علماء اسلام کے رضاء کار زخمیوں کو خون کے عطیات فراہم کرے۔

واضح رہے کہ لاہور کے علاقے نیو انار کلی پان منڈی میں دھماکا ہوا ہے جس میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 20 زخمی ہوگئے ہیں۔

Advertisement

لاہور کے علاقے نیو انار کلی بازار کی پان منڈی میں عین اس وقت دھماکا ہوا جب لوگوں کی بڑی تعداد وہاں موجود تھی۔

دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس سے 6 موٹر سائیکلیں اور اردگرد کی دکانیں تباہ جبکہ گاڑیوں میں بھی آگ گئی۔

دھماکے کے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

طبی عملے نے 3 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے جب کہ 20  زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے جب کہ پولیس کی خصوصی ٹیمیں شواہد اکٹھا کررہی ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد سے ایسا لگتا ہے کہ دھماکے میں موٹرسائیکل استعمال کی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر