امریکی فوج
امریکی فوج کے سربراہ جنرل مارک ملی کورونا کا شکار ہوگئے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی فوج کے سربراہ جنرل مارک ملی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، انہوں نے گزشتہ روز امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات بھی کی تھی۔
امریکی فوج کے ترجمان نے کہا کہ جوائنٹ چیفس چیئرمین جنرل مارک ملی کو گزشتہ روز کورونا کی کچھ علامات ظاہر ہوئی تھی جس پر انہوں نے اپنا ٹیسٹ کروایا جس کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنرل مارک ملی نے گزشتہ روز جنرل ریٹائرڈ ریمنڈ اوڈیورنو کے فیونرل پر امریکی صدر جوبائیڈن سے بھی ملاقات کی تھی اور اب انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے جہاں سے وہ اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکی فوج کے سربراہ کا چند روز قبل کیا گیا ٹیسٹ منفی آیا تھا تاہم گزشتہ روز ان کا ٹیسٹ مثبت آیا اور اس کے علاوہ دیگر تمام جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق امریکی فوج کے ترجمان نے یہ نہیں بتایا کہ اور کس کس کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں البتہ انہوں نے یہ ضرور بتایا کہ جنرل مارک ملی نے اپنی دونوں ویکسین لگوادی ہیں جب کہ انہیں بوسٹر ڈوز بھی لگ چکی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
