Advertisement
Advertisement
Advertisement

سیاحوں کیلئے اچھی خبر، محکمہ سیاحت کا نئے سیاحتی پروگرام کا آغاز

Now Reading:

سیاحوں کیلئے اچھی خبر، محکمہ سیاحت کا نئے سیاحتی پروگرام کا آغاز

محکمہ سیاحت نے تاریخی اور مذہبی مقامات کی سیر کے لیے نئے سیاحتی پروگرام کا آغاز کردیا ہے۔

محکمہ سیاحت کے تحت سیاحتی پروگرام کا پہلا گائیڈڈ ٹور سیاحوں کو کرتارپور اور ملتان بہاولپور کی سیر کروائے گا۔

پہلے مرحلہ میں افتتاحی ٹور میں ایک دن کرتارپور کی سیر کروائی جائے گئی جبکہ 3 روزہ ٹرپ میں ملتان بہاولپور اور دڈاور فورٹ کی سیر کروائی جائے گئی۔

گائیڈڈ ٹور ہر ہفتے مختلف شہروں میں سیاحتی مقامات کی سیر کروائے گا جبکہ پہلے ٹرپ میں سفری سہولیات، کھانا اور رہائش محکمہ سیاحت فراہم کرے گا۔

خیال رہے کہ افتتاحی تقریب کل منعقد ہوگی، گائیڈڈ ٹرپ کل قزافی اسٹیڈیم سے روانہ ہوگا۔

Advertisement

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر مری میں سیاحوں کی سہولت کے لئے انتظامیہ نے ایکشن لے لیا ہے۔

انتظامیہ نے سیاحوں کی شکایات پر متعدد ہوٹل سیل کردیئے ہیں اور کھانے پینے کی غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والے ہوٹلوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔

ہوٹل انتظامیہ کے خلاف مقدمے درج کر کے جرمانے کیے گئے اور پارکنگ فیس میں اوور چارجنگ پر بھی کارروائی کی گئی ہے۔

زائد پارکنگ وصول کرنے پر متعلقہ افراد کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرلی گئی ہے۔

اس کے علاوہ مال روڈ، جھیکا گلی، ویوفورتھ روڈ، جی پی او چوک، لوئر ٹوپا اور دیگر علاقوں میں انتظامیہ نے کارروائیاں کی ہیں۔

عثمان بزدار نے کہا کہ کھانے پینے کی معیاری اشیاء کی مقرر کردہ نرخوں پر فراہمی یقینی بنائی جائے اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ سیاحوں سے اوور چارجنگ کسی صورت برداشت نہیں، انتظامیہ اوور چارجنگ کی روک تھام کے لئے مزید موثر اقدامات اٹھائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پرائیوٹ حج کے تحت عازمین حج کیلئے خوش خبری
ربیع الثانی کا چاند کب نظر آئے گا، سپارکو نے پیش گوئی کردی
سیلاب کی تباہ کاریاں؛ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ نے تازہ ترین سیلابی ڈیٹا جاری کر دیا
سپر ٹیکس کیس سے متعلق سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی
کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا، چیئرمین ایف بی آر
بھارتی فوج اور غیرقانونی افغان باشندے پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر