Advertisement
Advertisement
Advertisement

جمپنگ کیسل کئی بچوں کو ہوا میں لے اُڑا، 8 سالہ بچی ہلاک

Now Reading:

جمپنگ کیسل کئی بچوں کو ہوا میں لے اُڑا، 8 سالہ بچی ہلاک

اکثر آپ نے پلے گراونڈز یا پارکس میں جمپنگ کیسل دیکھا ہوگا جس پر بچے اچھل کود اور تفریح کر کے محظوظ ہوتے ہیں۔ لیکن کس نے سوچا تھا یہ جمپنگ کیسل ایک دن کسی کی موت کا باعث بھی بن جائے گا۔

وزن میں ہلکا جمپنگ کیسل ایک ربر نما مواد سے بنا قلعہ نما غبارہ ہوتا ہے جسے ہوا بھر کر پھُلایا جاتا ہے، اور بچے اس پر کھیلتے ہیں۔

تاہم یہی جمپنگ کیسل ایک آٹھ سالہ بچی کے لیے موت کا پروانہ ثابت ہوا۔

اسپین کے شہر ویلینسیا کے قریب مسلاٹا سے تعلق رکھنے والی ایک آٹھ سالہ بچی باؤنسی قلعے پر کھیل رہی تھی کہ اچانک تیز ہوا کے جھونکے نے جمپنگ کیسل کو ہوا میں اڑا دیا۔

قلعے کے ہوا میں کئی فٹ تک اڑنے سے بچی زمین پر آگری، اس کا سر زمین سے ٹکرایا جس سے وہ شدید زخمی ہوگئی ہوگئی۔

Advertisement

بچی کو مقامی وقت کے مطابق رات 8 بجے کے بعد لا فے ہسپتال لے جایا گیا، جہاں صرف 12 گھنٹے بعد ہی اس کی موت ہو گئی۔

واقعے میں ایک چار سالہ بچی بھی شدید زخمی ہوئی ہے اور ہسپتال میں زیرِ علاج ہے۔

اس واقعے میں سات دیگر بچوں کو بھی معمولی چوٹیں آئیں اور وہ بھی علاج کے لیے اسپتال میں داخل ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اب اس بات کا تعین کرنے کے لیے تفتیش جاری ہے کہ آیا اس واقعے کا تعلق کہیں کسی غفلت سے تو نہیں تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر