آج کے دور میں سوشل میڈیا بچوں کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہوتا جارہا ہے، جہاں اکثر ایسی چیزیں دیکھنے کو مل جاتی ہیں جو چھوٹے بچوں کے لیے بالکل موزوں نہیں۔
سوشل میڈیا پر متعدد ایسی ویڈیوز اور تصاویر موجود ہیں جو بچوں کے کورے ذہن پر انتہائی برا اثر ڈالتی ہیں۔
اسی سے متعلق ایک خبر نے والدین کے کان کھڑے کردئیے ہیں۔ اسکول کے کچھ بچوں نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر کچھ ایسا دیکھا جس کے بعد ان کے ہوش ہی اڑ گئے۔
بچوں نے انسٹاگرام پر اپنی ہی ٹیچر کی ایک غیر اخلاقی ویڈیو دیکھ لی۔
وکٹوریہ کاشیرینا نامی 23 سالہ روسی اسکول ٹیچر نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوز پوسٹ کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔
لیکن وائرل ہونے سے بھی برا تب ہوا جب اکے اسٹوڈنٹس نے بھی یہ ویڈیوز دیکھ لیں۔
دراصل خاتون نے انسٹاگرام پر اپنے اسٹرپ اور پول ڈانس کی ویڈیو شئیر کی تھی۔
یہ ویڈیو بہت تیزی سے وائرل ہوئی اور ان کے اسکول کے طلباء تک جا پہنچی۔
وکٹوریہ ادب کے مضمون میں بطور ٹرینی ٹیچر تعینات تھیں اور 11 سے 12 سال کے بچوں کو لٹریچر پڑھاتی تھیں۔
اسی دوران ایک طالب علم کی والدہ نے بچے کے انسٹاگرام اکاونٹ پر ٹیچر کی ویڈیو دیکھی۔
جس کے فوراً بعد انہوں اسکول میں شکایت کی، اور نتیجتاً اسکول نے ٹیچر کو نوکری سے نکال دیا۔
حالانکہ وکٹوریہ اسکول کے اس فیصلے سے متفق نہیں تھیں۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ والدین کو چاہیے وہ اپنے بچوں کی ویڈیوز کے بجائے ان کی براؤزنگ ہسٹری دیکھیں۔
وکٹوریہ نے کہا کہ وہ کافی وقت سے اپنے پول ڈانس کی ویڈیوز بنا رہی ہیں اور سوشل میڈیا پر پوسٹ بھی کرتی ہیں۔
خاتون کا کہنا تھا کہ وہ اپنی آزادی اظہار رائے کا استعمال کر رہی ہیں اور ایک ٹیچر ہونے کے باوجود وہ ویڈیوز بنانا بند نہیں کریں گی۔
لیکن شاید اسکول نے یہ بات منظور نہیں کی۔
وکٹوریہ کی اس حرکت کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے اسکول نے انہیں نوکری سے نکال دیا۔
اب وکٹوریہ نے اپنی ملازمت کے حوالے سے عدالت جانے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ اسکول کے اس اصول کے خلاف مقدمہ دائر کرنے جارہی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
