
اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پرمری کا مہنگا ترین ریسٹورنٹ مونال سیل کردیا گیا۔
مری کے مشہور ریسٹورنٹ مونال کو سیل کردیا گیا، مارگلہ نیشنل پارک کی زمین پر قبضے کے کیس میں عدالت نے ہوٹل کو سیل کرنے کا حکم دیا تھا، انتظامیہ نےعدالتی حکم پر ہوٹل کو تالے لگائے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں مارگلہ نیشنل پارک میں غیر قانونی تعمیرات کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں ڈی جی انوائرمنٹل پروٹیکسن ایجنسی نے بتایا کہ ریسٹورنٹ کو دو مرتبہ سیل کیا تھا، معلوم نہیں اسے کیوں کھولا گیا جس پر چیف جسٹس نے حکم دیا کہ ہوٹل کو سیل کردیا جائے۔
چیف کمنشر نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ ریسٹورنٹ کو آج ہی سیل کریں گے جس کے چند ہی گھنٹوں بعد ہوٹل سیل کردیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News