شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہےکہ چیئرمین نیب ڈیلی ویجزپرکام کررہےہیں۔
مسلم لیگی رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کوایک دن حقائق کاضرور پتہ چلےگا،نیب کوظلم کاجواب دیناہوگا، میڈیا کےسامنے ہماری تفتیش کریں تاکہ عوام کوحقائق پتہ چلے۔
سابق وزیراعظم نے کہاکہ ن لیگ کی کوئی کرپشن ملی توکیمرے کےسامنےتفتیش کی جائے، ملک میں احتساب کا عمل سب کےسامنے ہے۔
مسلم لیگی رہنما نے کہاکہ تاریخ میں جتنےقرض لیےگئےانہوں نےاس میں 50 فیصداضافہ کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان اور نواز شریف کا حکومت کو ٹف ٹائم دینے پر اتفاق
ان کا کہنا تھا کہ عوام کی بات صرف اپوزیشن کرتی ہے، وزیراعظم نےکبھی عوام کی بات نہیں کی ، بد قسمتی سےپارلیمنٹ کوبندکردیاجاتاہے،بحث نہیں ہوتی، پارلیمنٹ کومفلوج کیا جاتا ہے ، مجبوراً پریس کانفرنس کرتےہیں۔
شاہد خاقان نے کہاکہ نیب کےکیسزکی حقیقت کچھ نہیں،سماعت ہی نہیں ہوتی، نیب کوکیسزپرجواب دیناہوگا،عوام کی تکلیف کی کوئی بات پارلیمنٹ میں نہیں ہوسکتی۔
سابق وزیراعظم شاہدخاقان کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک کوخودمختاربنایاجارہاہے،آئی ایم ایف سے کیا معاہدہ ہوا کوئی جواب نہیں دےرہا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
