Advertisement
Advertisement
Advertisement

کل کا دن مجموعی طور پر پارلیمنٹ کیلئے شرمندگی کا دن تھا، رضا ربانی

Now Reading:

کل کا دن مجموعی طور پر پارلیمنٹ کیلئے شرمندگی کا دن تھا، رضا ربانی
رضا ربانی

نگران حکومت ملک کی خودمختاری کا تحفظ کرنے میں ناکام رہی، رضا ربانی

پیپلزپارٹی کے رہنما رضا ربانی نے کہا ہے کہ کل کا دن مجموعی طور پر پارلیمنٹ کیلئے شرمندگی کا دن تھا۔

سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ بیان ایک ایسی دستاویز منظور کی گئی جس نے معاشی طور پر پاکستان کو عالمی ڈونر کی کالونی بنادیا ہے۔

رضا ربانی نے کہا کہ تاریخ اور مستقبل کی نسل ہمیں پارلیمنٹیرین کو معاف نہیں کرے گی، کل ایک افسوسناک دن تھا، ایک بار پھر سینیٹ میں اپوزیشن کو اکثریت کے باوجود شکستہ حال دیکھا۔

انکا کہنا ہے کہ اپوزیشن کو اپنی صفحوں میں بیٹھ کر حکومت کو ووٹ دینے والوں کو صاف کر دینا چاہیے، یہ وہ سینیٹ تھی جس کے مٹھی بھر اپوزیشن سینیٹرز ڈکٹیٹر ضیاء اور مشرف کے خلاف اسٹالنگراڈ کی طرح کھڑے تھے۔

سابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ آج میں نے اس وراثت کو دفن کر دیا ہے، جس کی تعمیر میں میں نے مدد کی تھی۔

Advertisement

رضا ربانی نے مزید کہا کہ سینیٹ کی اس ناکامی سے فیڈریشن اور فیڈریشن یونٹس بہت زیادہ کمزور ہو گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: اسٹیٹ بینک ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور

گزشتہ روز صدر مملکت  ڈاکٹر عارف علوی کی زیر صدارت سائبر صلاحیتوں سے لیس پارلیمنٹ منصوبے کے حوالے سے اجلاس ہوا  جس میں انہوں نے کہا  کہ پارلیمنٹ کو مزید مؤثر بنانے کیلئے جدید ترین آئی ٹی ٹولز سے لیس کرنے کی ضرورت ہے۔

منصوبے کی اسٹیئرنگ کمیٹی نے اجلاس کو منصوبے کی موجودہ صورتحال اور مختلف عوامل کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ کمیٹی مقررہ وقت کے اندر منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے سنجیدگی سے کام کر رہی ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ پارلیمنٹ کو مزید مؤثر بنانے کیلئے جدید ترین آئی ٹی ٹولز سے لیس کرنے کی ضرورت ہے، پارلیمنٹ کی ڈیجیٹل تبدیلی کے عمل کو مزید تیز کرنا ہوگا۔

Advertisement

 عارف علوی کا کہنا تھا کہ متعلقہ ادارے منصوبے میں مزید تاخیر سے بچنے کے لیے بروقت فیصلے کریں، ای سلوشنز سے پارلیمنٹ کی کارکردگی بڑھانے ، قانون سازی کے عمل کو جلد نمٹانے میں مدد ملے گی۔

 صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ شفافیت بڑھانے بہتر گورننس  کیلئے سرکاری اداروں کی ڈیجیٹلائزیشن کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر