ہفتہ وار مہنگائی کا پارہ 20 فیصد کی سطح عبور کر گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں صفر اعشاریہ08 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جبکہ ہفتہ وار مہنگائی کا مجموعی پارہ 20اعشاریہ 08 فیصد کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
سترہ ہزار ماہانہ کمانے والوں کیلئے پارہ 21 اعشاریہ 38 فیصد ریکارڈ ہوا ہے۔
ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کر دی
چکن ،سبزیاں،پیٹرولیم مصنوعات سمیت کئی اشیاء مہنگی ہو گئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران برائلر چکن کی فی کلو قیمت میں 8 روپے 96 پیسے مہنگی ہوئی،رواں ہفتے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے تک اضافہہوا ہے۔
نئے سال کے پہلے ہفتے چینی کی فی کلو قیمت میں 60 پیسے کا اضافہ ریکارڈ ہوا،روان ہفتے دال مسور کی فی کلو قیمت میں 3روپے 23 پیسے کا اضافہ ہوا۔
ایک ہفتے کے دوران دال مونگ کی فی کلو قیمت میں 3روپے 82 پیسے کا اضافہ ہوا جبکہ جلانے کی لکڑی،ماچس،گرم مصالحہ جات کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ٹماٹر،ایل پی جی کے گھریلو سیلنڈر سمیت صرف 7 اشیاء کی قیمتوں میں کمی بھی ہوئی جبکہ بریڈ،بچوں کا دودھ،کپڑوں سمیت 19 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
