
کیا آپ جانتے ہیں کہ زیادہ وقت ٹی وی دیکھتے ہوئے گزارنا جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ دن بھر میں 4 گھنٹے یا اس سے زیادہ وقت ٹی وی دیکھنے سے خون گاڑھا ہونے یا بلڈ کلاٹس کا خطرہ 35 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔
بلڈ کلاٹس سے ہارٹ اٹیک اور فالج جیسے جان لیوا امراض کا خطرہ بڑھتا ہے۔
تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ جسمانی طور پر متحرک ہونا بھی بہت زیادہ وقت تک ٹی وی دیکھنے سے بلڈ کلاٹس کے بڑھتے خطرے کی روک تھام نہیں کرسکتا۔
تحقیق میں ٹی وی کے سامنے گزارے جانے والے وقت اور بلڈ کلاٹس کی مختلف اقسام کے درمیان تعلق کی جانچ پڑتال کی گئی۔
اس مقصد کے لیے 40 سال یا اس سے زائد عمر کے ایک لاکھ 31 ہزار سے زیادہ افراد پر ہونے والی تحقیقی رپورٹس کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا۔
ان تحقیقی رپورٹس میں لوگوں کے ٹی وی دیکھنے کے وقت کو جاننے کے لیے سوالناموں کی مدد لی گئی اور اس کے مطابق مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا۔
یعنی کم از کم ڈھائی گھنٹے ٹی وی دیکھنا، ڈھائی گھنٹے سے کم ٹی وی دیکھنا یا 4 گھنٹے سے زیادہ وقت تک ٹی وی دیکھنا وغیرہ۔
ان تحقیقی رپورٹس کی مانیٹرنگ کا اوسط دورانیہ 5 سے 20 سال کے قریب تھا جس دوران 964 افراد میں ایسے بلڈ کلاٹس کی تشخیص ہوئی جو ٹانگوں سے شروع ہوکر پھیپھڑوں کی گہرائی تک سفر کرسکتا ہے۔
محققین نے دریافت کیا کہ زیادہ وقت تک اسکرین کے سامنے رہنا یہ خطرہ 1.35 گنا بڑھا دیتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News