Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسلام آباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 22.30 فیصد تک پہنچ گئی

Now Reading:

اسلام آباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 22.30 فیصد تک پہنچ گئی

اسلام آباد میں کورونا کیسز اور شرح میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد (ڈی ایچ او) کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق اسلام آباد میں ایک دن میں ریکارڈ 1 ہزار 836 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

ڈی ایچ او اسلام آباد ڈاکٹر زعیم ضیاء کا کہنا ہے کہ وفاق میں 8 ہزار 234 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اسلام آباد میں مثبت کورونا کیسز کی ریکارڈ شرح 22.30 فیصد ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے بتایا کہ کورونا کیسز پر مکمل نظر رکھی ہوئی ہے، ضلعی محکمہ صحت کی ٹیمز کیسز کو رسپانس کیلئے فیلڈ میں موجود ہیں۔

ڈی ایچ او کا کہنا ہے کہ شہریوں سے اپیل ہے کہ ایس او پیز پر عمل کریں، ماسک کا استعمال، سماجی فاصلے کا خیال اور ویکسینیشن کروائیں۔

Advertisement

دوسری جانب حیدرآباد میں کورونا کے وار جاری ہیں جس کی وجہ سے مزید 168 نئے کیسز سامنے آگئے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مثبت کیسز کی شرح 19 فیصد تک پہنچ گئی ہے جبکہ 24 گھنٹوں کے دوران 866 کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے۔

محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی اور ایکٹیو کیسز کی تعداد 1669 ہوگئی ہے جبکہ کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 617 تک ہے۔

ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 13فیصد تک جاپہنچی

ملک میں کورونا کا پھیلاؤ سنگین صورتحال اختیار کر گیا، مثبت کیسز کی شرح 12.81 فیصد تک جاپہنچی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

Advertisement
کورونا وائرس سے 17 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار 122 ہوگئی۔

پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 13 لاکھ 81 ہزار 152 ہوگئی۔

این سی او سی کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 357 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر