“کنگ آف پاپ” کے نام سے مشہور مائیکل جیکسن اپنی بے عیب موسیقی کی صلاحیتوں اور غیر روایتی طرز زندگی کی بدولت کبھی کرہ ارض کے سب سے مشہور سپر اسٹار تھے۔
اپنی جھولی میں متعدد کامیابیاں اور تعریفیں سمیٹنے والے مائیکل نے 25 جون 2009 کو ہونے والی اپنی المناک موت سے پہلے قیاس آرائیوں اور بلاشبہ شاہانہ کثرت سے بھرپور ایک سحر انگیز زندگی گزاری۔
تاہم، ان کی شہرت کے ساتھ آنے والی تمام چمک اور گلیمر کے باوجود، انہیں اپنے پورے کیریئر کے دوران کئی ایسے سانحات کا بھی سامنا کرنا پڑا جن کا ذکر اکثر پریس میں صفحہ اول کی خبروں میں ہوا۔
27 جنوری 1984 وہ دن تھا جب مائیکل کو ایک خوفناک آزمائش کا سامنا کرنا پڑا۔ پیپسی کے ایک کمرشل کی شوٹنگ نے ان کی زندگی کا رخ یکسر بدل دیا۔
اس دن ایسا کیا ہوا جس کی وجہ سے مائیکل جیکسن جیسے سپر اسٹار کو اپنی پوری زندگی گنج پن کو چھپا کر رکھنا پڑا؟
مائیکل کی عمر اس وقت 25 سال تھی، وہ اپنے بھائیوں کے ساتھ مل کر پیپسی کے اشتہار کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔
کیلیفورنیا کے ایک اسٹوڈیو میں اشتہار کی شوٹنگ جاری تھی، تاہم چھٹے ٹیک کے دوران معاملات بگڑ گئے۔
جب مائیکل سیٹ پر پرفارم کر رہے تھے تو پائروٹیکنکس توقع سے کہیں زیادہ بڑھ گئی، جس کے انگارے مائیکل کے بالوں اور چہرے پر جاگرے، جس سے ان کا سر آگ کی لپیٹ میں آگیا۔

گلوکار ابتدا میں اس بات سے بالکل بے خبر تھا کہ وہ آگ میں جل رہے ہیں۔ جب کریو کے ممبر نے مائیکل پر چھلانگ لگا کر آگ بجھانے کی کوشش کی تو انہیں احساس ہوا۔
مائیکل کو فوری طور پر سیٹ کے پچھلے حصے میں لے جایا گیا جہاں عملے اور ان کے بھائیوں نے ابتدائی علاج کیا۔

پیرامیڈیکس کو بھی جائے وقوعہ پر بلایا گیا اور مائیکل کو فوری طور پر اسٹریچر پر باندھ کر بروٹ مین میموریل ہسپتال لے جایا گیا تاکہ ان کے چہرے، کھوپڑی اور جسم پر شدید جلنے کا علاج کیا جا سکے، جبکہ سیٹ پر رہ جانے والوں کو فوراً اسٹوڈیو چھوڑنے کو کہا گیا۔
اُس وقت مائیکل کے ڈاکٹر اسٹیون ہوفلن نے ایک رپورٹ میں کہا کہ مائیکل کے سر پر “ہتھیلی کے سائز کے دوسرے اور تیسرے درجے کے جلنے کے زخم آئے تھے”۔

بلی جین گلوکار کو درد کش اور اعصاب کو پرسکون کرنے والی ادویات تجویز کی گئیں، ساتھ ہی ایک “طاقتور سکون آور” دوا بھی تجویز کی گئی جو انہیں پرسکون رہنے اور سونے میں مدد فراہم کرتی تھی۔
اگرچہ اسٹیون کا خیال تھا کہ مائیکل کے لیے ہسپتال میں رہنا بہتر ہے، لیکن ایوارڈ یافتہ موسیقار بیرونی مریض کے طور پر علاج جاری رکھنا چاہتے تھے اور گھر جانے کے لیے بضد تھے، انہیں اگلے دن میڈیکل سنٹر سے روانہ کردیا گیا۔

بہت سے لوگوں کا خیال تھا کہ اس خوفناک واقعے کے بعد مائیکل نے زندگی بھر نیند کی گولیوں اور مضبوط ادویات کا مسلسل استعمال شروع کر دیا تھا۔
مائیکل کی جلی ہوئی جلد کبھی بھی مکمل طور پر ٹھیک نہیں ہوسکی، جس کی وجہ سے ان کے سر اور کھوپڑی کے کچھ حصوں پر ساری زندگی نشانات رہے۔
جلنے کی شدت کی وجہ سے ان کے بالوں کے کچھ حصے دوبارہ اگنے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔
اس کی وجہ سے، گریمی ایوارڈ یافتہ گلوکار نے سیدھے بالوں والی سیاہ وِگ پہننا شروع کی، جس کے لیے وہ مشہور ہوئے۔

25 جولائی 2009 کو ان کے انتقال کے بعد، مائیکل کے پوسٹ مارٹم نے بعد میں اس بات کی تصدیق کی کہ ان کے سر پر اب بھی کچھ حصے گنجے ہیں۔
اس وقت ان کے پوسٹ مارٹم کے نتائج پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے، ایک ذرائع نے دعویٰ کیا: “وہ صرف کھال اور ہڈی تھا، ان کے بال جھڑ چکے تھے، اور جب وہ مر گئے تو انہوں نے گولیوں کے علاوہ کچھ نہیں کھایا تھا۔”
ذرائع نے یہ بھی الزام لگایا کہ ان کے “پورے جسم پر انجیکشن کے نشانات تھے اور برسوں کی پلاسٹک سرجری کی وجہ سے ہونے والی خرابی ظاہر کرتی ہے کہ وہ کچھ سالوں سے شدید زوال کا شکار تھے”۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
