اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار سانحہ مری کی رپورٹ ایسے لے رہے تھے جیسے کوئی بڑا تیر مارا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ مری کے سانحے نے قوم کے دل چھلنی کر دیے، حکمرانوں کی بے حسی نے ساری حدیں توڑ دیں۔
انہوں نے کہا کہ جہاں پر واقعہ ہوا وہاں کون لوگ تھے؟ حب ٹرین حادثہ ہوا ستر لوگ جل گئے کسی کو کٹہرے میں نہیں لایا گیا، بزدار سانحہ مری کی رپورٹ ایسے لے رہے تھے جیسے کوئی بڑا تیر مارا ہے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ جب بچیاں مدد کے لیے پکار رہی تھیں، وسیم اکرم پلس تنظیم میٹنگ کر رہا تھا، بزدار صاحب ہیلی کاپٹر کہاں تھا جب لوگوں کو جانوں کے لالے پڑے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے بے حس حکمران تاریخ میں نہیں دیکھے، کیا 15 لوگ معطل کر کے لوگوں سے مذاق کر رہے ہیں، جب تک اصل ذمہ داروں کا تعین نہیں ہوتا، مسلم لیگ ن چین سے نہیں بیٹھے گی۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ میں نے اسمبلی میں سانحہ مری ہر پارلیمانی کمیٹی بنانے کی تجویز دی ہے، شہباز شریف نے مری میں ایس او پیز بنائے ہوئے تھے۔
ن لیگ کے رہنما نے کہا کہ آج کسان پریشان ہے رل گیا ہے سب رو رہے ہیں، کھاد بلیک ہو گئی ہے، ایک بوری نہیں مل رہی۔
انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کہتا ہے ڈی اے پی کی پیداوار زیادہ ہوگئی ہے، اگر پیداوار زیادہ ہے تو کیوں نہیں مل رہی، ایٹمی قوت کو آئی ایم ایف کا غلام بنا دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
