Advertisement
Advertisement
Advertisement

معلومہ کائنات کا سب سے تفصیلی تھری ڈی نقشہ تیار

Now Reading:

معلومہ کائنات کا سب سے تفصیلی تھری ڈی نقشہ تیار

اسے غور سے دیکھیں تو آپ کو ستارے ہی ستارے بھرےدکھائی دیں گے۔ لیکن اب کائنات کا سب سے تفصیلی سہ جہتی (تھری ڈی) نقشہ بنایا گیا ہے جو اب تک بہت ہی واضح اور تصیلی نقشہ بھی ہے۔

ایریزونا میں نصب کیٹ پیک آبزرویٹری پر نصب ڈارک انرجی اسپیکٹرواسکوپک انسٹرومینٹ(ڈیسی) کا بنیادی کام تاریک مادے یا ڈارک میٹرکی کھوج کرنا ہے لیکن اب اس نے نظرآنے والی کائنات کا ایک تفصیلی سہ جہتی نقشہ بنایا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے ڈیسی کو شروع ہوئے سات ماہ ہوئے ہیں لیکن اس کے کائنات کی اب تک سب سےتفصیلی سہ ابعادی تصویر اتاری ہے جسے دیکھ کر عام فرد بھی حیران رہ جاتا ہے۔

اس سے قبل ڈیسی نے 75 لاکھ کہکشآؤں کا تفصیلی نقشہ بنایا ہے جس میں ہر ماہ مزید دس لاکھ کہکشائیں شامل ہوتی رہتی ہیں۔ لیکن یاد رہے کہ اس کا پورا نقشہ 2026 تک مکمل ہوجائے گا۔ توقع ہے کہ اس وقت 35 ملین یا ساڑھے تین کروڑ کہکشائیں اس نقشے میں شامل ہوجائیں گی۔

اس نقشے میں ستاروں کے مابین خلا، روشنی اور توانائی کی بڑے فلامنٹس اور دیگر اجسام بھی شامل ہیں۔ لیکن یاد رہے کہ یہ تصویر بھی کائنات کا ماضی ظاہر کرتی ہے اور اولین کہکشاں اور ستارے ہی دیکھے جاسکتے ہیں۔

Advertisement

ڈیسی رصدگاہ میں 5000 حساس ترین آپٹیکل فائبر نصب ہیں۔ ہر فائبر کو ایک روبوٹ کنٹرول کرتا ہے اور اس کی حساسیت انسانی بال سے بھی باریک ترین ہے۔ ہر فلامنٹ کائنات سے آنے والی روشنی کو اپنے اندرجذب کرتا ہے اور اسے ڈیٹا بیس میں شامل کرلیتا ہے۔

یعنی صرف ڈیسی نظرآنے والے ایک تہائی آسمان کی تصویر کشی کرسکتی ہے۔ ان کی بنیاد پر سائنسدانوں نے ان کہکشاؤں کا ماضی اور حال بھی سیمولیشن کے ذریعے بیان کرنے کی کوشش کی ہے

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پلاسٹک سے پاک حیرت انگیز فولڈ ایبل واٹر بوتل تیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر