Advertisement
Advertisement
Advertisement

اس ملک میں نہ انصاف ہے اور نہ جمہوریت، وسیم اختر

Now Reading:

اس ملک میں نہ انصاف ہے اور نہ جمہوریت، وسیم اختر

سابق مئیر وسیم اختر نے کہا ہے کہ اس ملک میں نہ انصاف ہے نہ جمہوریت۔

ایم کیو ایم پاکستان کے احتجاجی جنرل ورکرز اجلاس سے سابق مئیر وسیم اختر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کل ٹنڈوالہیار میں چھ بیٹیوں کے باپ کو بے دردی سے گولیاں مار کر شہید کردیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عدالتوں کا احترم کرنے والے کوعدالت کے احاطے میں ہی قتل کردیا گیا، اس ملک میں نہ انصاف ہے نہ جمہوریت، سندھ گورنمنٹ اور سندھ پولیس کی جانب سے قاتل کو پروٹوکول دیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک قوم پرست دہشت گرد لیڈر اسے قتل کرنے پر شاباشی دے رہا تھا، قتل پر احتجاج کرنے والی مائیں بہنوں پر نا اہل کرپٹ پولیس والوں نے سندھ حکومت کی ایما پرلاٹھی چارج کیا، پیپلز پارٹی کی کرپٹ حکومت کے کالے بلدیاتی قانون کے خلاف ایم کیو ایم پاکستان سراپا احتجاج ہے۔

وسیم اختر کا کہنا تھا کہ کالے قانون کے تحفظ کیلئے پیپلزپارٹی سندھ میں لسانی فسادات کرانا چاہتی ہے، اگر قانون نافذ کرنے والوں سے یہ غدار ، ملک مخالف نعرے لگانے والے ، پاکستان نہ کھپے کا نعرہ لگاتے ہیں ان کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی جاتی۔

Advertisement

 ان کا کہنا تھا کہ ہم انکو لگام ڈالنا جانتے ہیں اور لگام ڈال بھی چکے ہیں، کہیں ایسا نہ ہو کہ جب کوئی وڈیڑہ ٹول پلازہ سے داخل ہو تو اسکو ٹوپی نیچے کر کے آنا پڑے، ہماری شرافت کو ہماری کمزوری نہ سمجھنا، وفاقی حکومت فی الفور نوٹس و ایکشن لیں۔

وسیم اختر نے کہا کہ اگر وفاقی وزیر داخلہ کے سمجھ نہیں آتی تو عمران خان صاحب خود ایکشن لیں، میں وفاقی حکومت کو مخاطب کر کے کہتا ہوں کہ اگر اس قتل پر ایکشن نہیں لیا گیا تو ہم کسی کو چین سے بیٹھنے نہیں دیں گے، خلیل الرحمن کے خون کو ہم رائیگا نہیں جانے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایس ایس پی کو برطرف کیا جائے، خلیل الرحمن کو مار کر قوم پرست جشن منارہے ہیں، ایم کیو ایم نے کارکنوں کو بدھ کو پریس کلب پہنچنے کی ہدایت کردی، پریس کلب پر سندھ حکومت کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔

سابق مئیر وسیم اختر کا مزید کہنا تھا کہ پولیس کو پیپلز پارٹی کی متعصب حکومت کی سپورٹ حاصل تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر