
کھیلو گے کودو گے بنو گے نواب
ستر اور اسی کی دہائی تک کھیل صرف تفریح و طبع کے لئے کھیلا جاتا تھا ، شائقین بھی اسے صرف انجوائے منٹ کے طور دیکھتے تھے۔
اس زمانے میں یہ کھیل کھلاڑیوں کے لئے نابغہ روزگار نہیں تھا بلکہ اس کھیل میں دلچسپی انہیں کھیل کی جانب راغب کرتی تھی، اس زمانے میں کھیلوں میں پیسہ بھی بہت کم تھا۔
یہی وجہ ہے کہ اس وقت کے سیانے کہا کرتے تھے کہ پڑھو گے لکھو گے تو بنو گے نواب ، کھیلو گے کودو گے تو بنو گے خراب۔
لیکن 90 کی دہائی سیانوں کے اس قول پر بھاری ثابت ہوئی ، الیکٹرانک میڈیا اور پرنٹ میڈیا کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں گلیمر نے دولت کے انبار لگانا شروع کر دیئے ۔
آج اگر ہم سیانوں کے اس قول کو دیکھیں تو یہ قول بالکل الٹ ہے یعنی ، کھیلو گے کودو گے بنو گے نواب ، پڑھو گے لکھو گے بنو گے خراب۔
بین الاقوامی سطح پر کھیلے جانے والے بڑے اور مشہور کھیلوں میں کھلاڑیوں کی آمدنی کا اگر ریکارڈ مرتب کیا جائے تو شاید یہ کئی ملکوں کی جی ڈی پی سے زیادہ ہو گا۔
ان میں بعض کھلاڑی تو اب بھی میدانوں میں ایکشن میں نظر آ رہے ہیں جبکہ کچھ قصہ پارنیہ بن چکے ہیں لیکن ان کی تجوریوں میں دولت کے انبار جمع ہونے میں کوئی رکاوٹ نہیں آئی۔
ذیل میں ہم آپ کو صرف ان تیس کھلاڑیوں کھلاڑیوں کی آمدنی کا ایک محتاط تخمینہ آپ کے سامنے پیش کر رہے ہیں جنہوں نے اپنے عمدہ کھیل کی بدولت نام کے ساتھ مال بھی خوب کمایا۔
- مائیکل جورڈن ( باسکٹ بال )
شائقین کھیل شاید یہ سمجھتے ہیں کہ شہنشاہ کھیل فٹ بال میں سب سے زیادہ پیسہ ہے اسی لئے اس کھیل کے ہی کھلاڑی ہی زیادہ مالدار ہوں گے ، لیکن ایسا نہیں ہے۔
باسکٹ بال کے مشہور و معروف کھلاڑی مائیکل جورڈن اس دنیا کے سب زیادہ امیر ترین کھلاڑی ہیں جن کی آمدنی کا تخمینہ 2.2 بلین ڈالرز ہے۔
- ونس میک موہن ( ڈبلیو ڈبلیو ای )
یہ صاحب پہلے تو اس کھیل میں کھلاڑی کے طور پر آئے تھے لیکن پھر اس کے بعد ریسلرز کے پروموٹر بن گئے، دنیائے ریسلنگ کے بڑے بڑے ریسلر ان کے ماتحت رنگ میں اتر چکے ہیں۔
میک نے نہ صرف خود پیسہ بنایا بلکہ کھلاڑیوں کو بھی مالا مال کر دیا، ان کی کل آمدنی 1.6 بلین ڈالرز ہے۔
- ایان ٹیریک ( ٹینس )
شائقین کھیل کے ذہنوں میں شاید اس کھلاڑی کا نام نہیں آئے گا اور آئے گا کیسے موصوف تو 1979 میں ہی ٹینس سے رٹائرمنٹ لے چکے ہیں، آج کی جنریشن کے لئے یہ نام واقعی اجنبی ہے۔
رومانیہ سے تعلق رکھنے والے ایان کھلاڑی تو بہت اچھے تھے مگر ان کا کیرئیر زیادہ تر شکستوں کے بھنور میں پھنسا رہا آپ انہیں ٹینس کا چوکر کہہ سکتے ہیں۔
ایان نے صرف 1979 میں واحد گریند سلم فرنچ اوپن میں کامیابی حاصل کی ، مگر رٹائرمنٹ کے بعد اپنے ملک میں کھیلوں کے فروغ کے لئے کام بھی کیا اور پیسہ بھی خوب بنایا۔
ایان اس وقت 1.2 بلین ڈالرز کے مالک ہیں۔
- اینا کاسپریک ( گھڑسوار)
لیجئے جناب امیر کھلاڑیوں کے پائیدان کے چوتھے نمبر پر گھڑ سوار ہیں جو کہ ایک خاتون ہیں، جنہوں نے کھیل میں نام کے ساتھ ساتھ 1 بلین ڈالرز بھی کمائے۔
- ٹائیگر ووڈز ( گالف )
گالف کے کھیل میں شہرت کی بلندی پر پہنچنے والے مشہور گالفر ٹائیگر ووڈز کو ہر کوئی جانتا ہے جنہوں نے گالف کے کھیل میں کئی متحیر انگیز کارنامے انجام دیئے۔
ٹائیگر ووڈز کی کل آمدنی کا تخمینہ 8 سو ملین ڈالرز ہیں۔
- ایڈی جارڈن ( فارمولا ون کار رییس ڈرائیور )
فارمولا ون کے ڈرائیور ایڈی جارڈن کی مجموعی آمدنی 600 ملین ڈالرز ہے۔
- جونئیر برج مین (باسکٹ بال )
اس کھلاڑی کا تعلق باسکٹ بال سے ہے جن کی کل آمدنی 600 ملین ڈالرز ہے۔
- لائنل میسی ( فٹ بال )
قارئین حیرت میں ہیں کہ فٹ بال کا کوئی کھلاڑی ٹاپ 5 میں کیوں نہیں ہے، لیکن کیا کریں یہ ذرائع ویب سائٹ کے ہیں جن کے پاس ہم سے زیادہ معلومات حاصل کرنے کے ذرائع ہوتے ہیں۔
لائنل میسی کا نام ہی ان کی وجہ شہرت ہے ، فٹ بال میں اپنی مہارت کا سکہ جمانے والے اس کول مائنڈڈ کھلاڑی نے فٹ بال کے میدان میں کئی اعزازات اپنے نام کئے ہیں ان کی آمدنی 600 ملین ڈالرز ہے۔
- میجک جانسن ( باسکٹ بال )
جانسن کا تعلق بھی باسکٹ بال سے ہے اور یہ امریکا کی مشہور باسکٹ بال لیگ این بے اے کے اہم کھلاڑی ہیں، کھیل سے حاصل ہونے والی ان کی کل آمدنی 600 ملین ڈالرز ہے۔
- مائیکل شو میکر ( فارمولا ون کار ریس ڈرائیور)
فارمولا ون کار ریس ڈرائیور اپنے دور کے مشہور ڈرائیور تھے جن کا نام ہی ریس میں کامیابی کی ضمانت سمجھا جاتا تھا۔
بدقسمتی سے وہ برف کے پہاڑوں پر اسکینگ کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہو کر کھیل سے علیحدہ ہو گئے تھے، ورنہ شائد یہ بھی ٹاپ 5 میں جگہ بنا سکتے تھے۔
مائیکل شو میکر کی کل آمدنی بھی 600 ملین ڈالرز ہے۔
- راجر اسٹوبیچ ( امریکن فٹ بال )
امریکن فٹ بال میں ذہانت سے زیادہ طاقت کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ اس کھیل کے کھلاڑی آپ کو کافی تندرست اور توانا ملیں گے ۔
راجر اسٹوبیچ بھی ایسے ہی ایک طاقت ور کھلاڑی ہیں جنہوں نے اس کھیل سے اپنے لئے 600 ملین ڈالرز کمائے ہیں۔
- کرسچیانو رونالڈ ( فٹ بال )
فٹ با ل کو اپنے پیروں پر نچانے والے اس کھلاڑی کو کون نہیں جانتا، دنیا کے ہر کونے میں اس کھلاڑی کے مداح موجود ہیں، خبروں میں بھی زیادہ ان کا ہی چرچا ہوتا ہے۔
اپنے خوبصورت کھیل سے مداحوں کے دل جیتنے والے اس کھلاڑی نے فٹ بال سے 500 ملین ڈالرز اپنی تجوری میں جمع کئے ہیں۔
- لی برون جیمز ( باسکٹ بال )
لی برون جیمز بھی باسکٹ بال کے بہترین کھلاڑی ہیں، لاس اینجلس لیکرز باسکٹ با ل کی ٹیم کی نمائندگی کرنے والے لی برون جمیز کی کل آمدنی 500 ملین ڈالرز ہے۔
- ڈیوڈ بیکھم ( فٹ بال )
فٹ بال کا نام آئے اور ڈیوڈ بیکھم کا نام نہ آئے ایسا ہو نہیں سکتا ، برطانیہ کی قومی فٹ بال ٹیم کے اس کھلاڑی نے 80 اور نوے کی دہائی میں اپنے کھیل سے سب کو گرویدہ بنا لیا تھا۔
خوبصورت ہئیر اسٹائل کے ساتھ میدان میں اترنے والے اس کھلاڑی کی تجوری میں 450 ملین ڈالرز کی رقم جمع ہے۔
- فلائیڈ مے ویدر ( باکسنگ )
نوے کی دہائی میں اس کھلاڑی نے باکسنگ رنگ میں بڑے بڑے نامور سورماؤں کو چاروں شانے چت کیا ، پروفیشنل باکسنگ میں وہ اپنے دور کے مہنگے کھلاڑی تھے۔
باکسنگ رنگ سے باہر بھی ان کا نام تنازعات کی وجہ سے خبروں کی زینت بنتا رہا ہے.
لیکن اس بات سے قطع نظر قارئین کو بتانا یہ مقصود ہے کہ ان کے لاکرز میں اس وقت 450 ملین ڈالرز موجود ہیں۔
- راجر فیڈرر ( ٹینس )
امیر ترین کھلاڑیوں کی فہرست میں ٹینس کے کھیل میں لیجنڈ کھلاڑی راجر فیڈرر کا نام بھی شامل ہے جنہوں نے اپنے کیرئیر کے دوران 103 ٹائٹلز اپنے نام کئے ۔
دنیا کے امیر ترین ملکوں میں شامل سوئزرلینڈ سے تعلق رکھنے والے اس کھلاڑی کا بینک بیلنس بھی 450 ملین ڈالرز ہے۔
- گریگ نارمن ( گالف )
ایمیچر گالف میں گریگ نارمن نے بڑا نام کمایا ہے ، جب تک گالف کورس میں ٹائیگر ووڈز نہیں تھے ان کے نام کا ڈنکا بجتا تھا۔
گریگ نارمن نے اپنے خوبصورت کھیل سے اہل خانہ کے لئے 400 ملین ڈالرز جمع کئے ہیں۔
- جیک نکولیس ( گالف )
جیک نکولیس کا تعلق بھی گالف سے ہے اور امیر ترین کھلاڑیوں کی فہرست میں یہ 18 ویں پوزیشن پر ہیں ان کی کل آمدنی 400 ملین ڈالرز ہے۔
- فل مائیکلسن ( گالف )
فل مائیکلسن بھی ایک بہترین گالفر ہیں انہوں نے اپنے کھیل سے 400 ملین ڈالرز کی کمائی کی ہے۔
- شکیل اونئیل ( باسکٹ بال )
دنیا کے امیر ترین کھلاڑیوں کی فہرست میں یہ پہلے مسلمان ہیں۔ امریکہ سے تعلق رکھنے والا یہ کھلاڑی اپنے دور میں باسکٹ بال کے کورٹ کا سب سے بہترین کھلاڑی تھا۔
باسکٹ بال میں سینٹر میں کھیلنے والا شکیل او نئیل شائقین میں بھی بے حد مقبول تھے ، انہوں نے اپنے خوبصورت کھیل سے 400 ملین ڈالرز کمائے۔
- ڈیون جانسن ( ڈبلیو ڈبلیو ای )
اس کھلاڑی سے کون واقف نہیں ہے، یہ وہ واحد کھلاڑی ہے جس نے ریسلنگ کی دنیا میں نامور پہلوانوں کو دھول چٹانے کے بعد اداکاری کے میدان میں بھی اپنے جوہر دکھائے۔
ریسلنگ میں دی راک کے نام سے مشہور اس ریسلر نے بالی ووڈ کی فلموں میں بھی بہت مال بنایا ہے لیکن ریسلنگ کی دنیا سے اس کھلاڑی کے بینک بیلنس میں 400 ملین ڈالرز کا اضافہ ہوا۔
- ونی جانسن ( باسکٹ بال )
امریکہ سے تعلق رکھنے والے اس کھلاڑی نے امریکی باسکٹ بال میں اپنے خوبصورت کھیل سے جگہ بنائی۔
ونی نے اپنے کیرئیر کا زیادہ تر حصہ سیٹل سوپر سانک کلب میں گزارا، شوٹنگ گارڈ اور پوائنٹ گارڈ کی پوزیشن پر کھیلنے والے اس کھلاڑی کی کل آمدنی 400 ملین ڈالرز ہے۔
- ایلکس روڈری گوئز ( بیس بال )
ایلکس کا تعلق بیس بال سے ہے، انہوں نے اپنے کیرئیر کا آخری میچ اگست 2016 میں نیویارک یانکیز کے لئے کھیلا تھا۔
اپنے کھیل سے انہوں نے 350 ملین ڈالرز جمع کئے ہیں۔
- ڈیل ارن ہارڈٹ جونئیر ( نیسکار )
فارمولا ون کی طرح نیسکار سیریز ریس بھی ایک کھیل کے طور پر کھیلا جاتا ہے اس کھیل میں ڈیل نے اپنے 19 سالہ کیرئیر میں 631 ریسز میں حصہ لیا اور 26 مرتبہ وننگ ٹرافی اپنے نام کی۔
امریکی شہر نارتھ کیرولینا سے تعلق رکھنے والے اس کھلاڑی کی کل آمدنی 300 ملین ڈالرز ہے۔
- جارج فورمین ( باکسنگ )
باکسنگ کے کھیل پر گہری نظر رکھنے والوں کا دعویٰ ہے کہ اگر جارج فورمین اپنی توجہ کھیل پر رکھتے تو وہ سب سے زیادہ ٹائٹلز اپنے نام کر سکتے تھے۔
لیکن جارج فورمین اپنی شہرت کو سنبھال نہ پائے اور سماجی برائیوں کے گہرے دلدل میں پھنستے چلے گئے۔
جارج فورمین نے اپنے طاقتور مکوں کی بدولت 300 ملین ڈالرز جمع کئے۔
- لیوس ہملٹن ( فارمولا ون )
فارمولا ون کار ریس کے ایک اور مشہور ڈرائیور لیوس ہملٹن بھی امیر ترین کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔
لیوس ہملٹن کی عمر ابھی صرف 28 سال ہے ، لیکن ڈرائیونگ میں ان کی مہارت کے سب معترف ہیں اور مشہور کار کمپنی مرسڈیز کے لئے فارمولا ون میں ڈرائیونگ کرتے ہیں.
اپنے مختصر کیرئیر میں اس برطانوی کھلاڑی نے 103 کار ریس جیتی ہیں اور ابھی کیرئیر کا بہت سا حصہ باقی ہے۔
لیوس ہملٹن نے اپنی ڈرائیونگ سے 285 ملین ڈالرز تجوری میں جمع کئے ہیں۔
- فرنانڈو الونسو ( فارمولا ون )
فرنانڈ کا تعلق اسپین سے ہے اور انہوں نے فارمولا ون میں بہترین وقت گزارا ہے۔
اپنے کیرئیر میں فارمولا ون کی 32 ریسوں میں فتوحات حاصل کرنے والے اس کھلاڑی نے 260 ملین ڈالرز کی رقم جمع کی ہے۔
- گیری پلئیر ( گالف )
پروفیشنل گالف کی دنیا میں ان کا نام کسی تعریف کا محتاج نہیں ہے ، انہوں نے گالف کے میدان میں 160 ایونٹس اپنے نام کئے تھے۔
گیری پلئیر نے اس کھیل سے رٹائرمنٹ کے بعد زندگی کا باقی حصہ بہترین طور پر گزارنے کے لئے 250 ملین ڈالرز جمع کئے ہیں۔
- گرانٹ ہل ( باسکٹ بال )
باسکٹ بال کی دنیا سے ایک اور کھلاڑی امیر ترین کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہے، مضبوط جسم کے مالک اس کھلاڑی نے آخری بار لاس اینجلس کلپرز کلب سے باسکٹ بال کھیلی۔
باسکٹ بال میں اسمال فارورڈ کے طور پر کھیلنے والے گرانٹ ہل نے باسکٹ بال سے 250 ملین ڈالرز جمع کئے ہیں۔
- کمی رائکونین ( فارمولا ون )
کار ریس کی دنیا میں کمی رائکونین نے بھی اپنی ڈرائیونگ کے ذریعے جگہ بنائی ، انہوں نے اپنے کیرئیر میں 21 فتوحات اپنے نام کیں۔
کمی رائکونین نے فارمولا ون کار ریس سے اپنے اور اپنے اہل خانہ کے لئے 250 ملین ڈالرز جمع کئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News