وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب صوبے کا قیام پاکستان تحریک انصاف کے منشور کا حصہ ہے۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات خسرو بختیار کی پارلیمنٹ ہاؤس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی جس میں جنوبی پنجاب سے متعلقہ امور کے حوالے سے تبادلہ ء خیال ہوا۔
اس موقع پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب صوبے کا قیام پاکستان تحریک انصاف کے منشور کا حصہ ہے، وزیر اعظم عمران خان نے جنوبی پنجاب سیکریٹیریٹ کے قیام کے ذریعے جنوبی پنجاب کی عوام کے ساتھ کیے ہوئے وعدے کی تکمیل کی۔
ان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کیلئے الگ ترقیاتی بجٹ کی منظوری اور اختیارات کا تفویض کرنا جنوبی پنجاب کو بااختیار بنانے کے سلسلے کی کڑیاں ہیں، جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کے سلسلے میں مطلوبہ قانون سازی کیلئے دوسری سیاسی پارٹیوں کو مذاکرات کی دعوت دے رہے ہیں۔
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت جنوبی پنجاب کے پسماندہ عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہر ممکن کاوشیں بروئے کار لانے کیلئے پر عزم ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
