Advertisement
Advertisement
Advertisement

ثقلین مشتاق کو قومی ٹیم کی کوچنگ ملنے کا امکان

Now Reading:

ثقلین مشتاق کو قومی ٹیم کی کوچنگ ملنے کا امکان
ثقلین مشتاق

ثقلین مشتاق

قومی ٹیم کے سابق عبوری ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ معاملات طے پاگئے۔

ذرائع کے مطابق ثقلین مشتاق پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کے معاملات سنبھالیں گے یعنی انہیں بطور ہیڈ کوچ ذمہ داریاں ملنے کا امکان ہے اور اب وہ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ذمہ داریاں نہیں نبھائیں گے۔

اس سے قبل پاکستان کے سابق اسٹار اسپنر ثقلین مشتاق اور بورڈ کے درمیان کچھ اختلافات سامنے آئے تھے جس پر انہوں نے  پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ مزید کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

کہا یہ جارہا ہے تھا کہ ان کے بورڈ کے ساتھ معاوضے سے متعلق معاملات طے نہیں ہوئے تاہم ایسا لگتا ہے کہ وہ شاید نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کی جگہ قومی ٹیم کیساتھ کام کرنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ اختلافات میں شدت، ثقلین مشتاق نے پی سی بی سے علیحدگی اختیار کرلی

Advertisement

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے ثقلین مشتاق کے ساتھ مذاکرات کیے جس کے بعد بورڈ اور نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے سابق ہائی پرفارمنس کوچ کے درمیان معاملات طے ہوگئے ہیں اور انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ کام کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔

واضح رہے گزشتہ سال ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور بولنگ کوچ وقار یونس نے اچانک استعفیٰ دے دیا تھا جس پر ثقلین مشتاق کو عبوری ہیڈ کوچ بنایا گیا تھا اور ورلڈکپ کے دوران ان کے ساتھ آسٹریلیا کے میتھیو ہیڈن نے بیٹنگ کوچ جب کہ ورننڈ فلینڈر نے بولنگ کوچ کی ذمہ داریاں نبھائی تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر