Advertisement
Advertisement
Advertisement

کچی شراب سے اموات کی تعداد میں اضافہ

Now Reading:

کچی شراب سے اموات کی تعداد میں اضافہ
کچی شراب

کچی شراب

حیدرآباد میں کچی شراب سے اموات کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کچی شراب میں جاں بحق افراد کی تعداد 11 ہوگئی جبکہ مزید اضافے کا امکان ہے، سول اسپتال میں کچی شراب سے متاثرہ مجموعی طور پر 7 افراد زیرِ علاج ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سول اسپتال میں مزید 7 افراد کو حالت خراب ہونے پر منتقل کیا گیا، سول ہسپتال انتظامیہ نے کچی شراب سے مزید 2 اموات کی تصدیق کی۔

اے ایم ایس ایمرجنسی ڈاکٹر حکیم شیخ کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس آج 7 مریض لائے گئے، جاں بحق ہونے والوں میں جموں بھیل اور نظام بلوچ شامل ہیں، کچی شراب سے متاثرہ پانچ مریض زیرِ علاج ہیں۔

ڈاکٹر حکیم شیخ کے مطابق زیرِ علاج مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

Advertisement

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید چار اموات ہوئی ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں کمال کولھی، جمن سولنگی، جموں بھیل اور نظام بلوچ شامل ہیں، کچی شراب سے مجموعی اموات کی تعداد 11 ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کا تعلق ماچھی گوٹھ سے ہے، جاں بحق نظام بلوچ کا تعلق ٹنڈو الہیار سے ہے جبکہ جاں بحق شخص جمن سولنگی کا تعلق کیسانہ موری سے ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر