Advertisement
Advertisement
Advertisement

حیسکو نے سندھ کے دوسرے بڑے بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیم کی بجلی منقطع کردی

Now Reading:

حیسکو نے سندھ کے دوسرے بڑے بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیم کی بجلی منقطع کردی

حیدرآباد میں حیسکو نے سندھ کے دوسرے بڑے بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیم کی بجلی منقطع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیاز اسٹیڈیم میں گزشتہ دس روز سے بجلی کی فراہمی معطل کی ہوئی ہے جس کے باعث پانی کا بحران نے جنم لے لیا ہے۔

کئی روز سے پانی نہ ملنے کے باعث گراؤنڈ میں لگی گھاس جلنے لگی جبکہ گراؤنڈ لیول اور گھاس کاٹنے والی الیکٹرک مشینز بھی بند ہیں اور اسٹاف کے استعمال کے لئے پانی بھی نایاب ہے۔

خیال رہے کہ بجلی کی فراہمی بند اور پانی نایاب ہونے سے اسٹیڈیم میں پریکٹس کا عمل بھی بند ہوگیا ہے۔

مینجر نیاز اسٹیڈیم حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ بجلی منقطع ہوئے دس روز ہوگئے ہیں، بجلی اور پانی نہ ہونے کے باعث مقامی کھلاڑی پریکٹس کے لئے نہیں آرہے۔

Advertisement

نیاز اسٹیڈیم کے مینجر کا کہنا ہے کہ 7 جنوری سے پی سی بی ونٹر کلب میچز کا انعقاد ہونا ہے اگر بجلی بحال نہ ہوئی تو پی سی بی کلب میچز کا انعقاد مشکل ہوجائے گا۔

اس ضمن میں ترجمان حیسکو کا کہنا ہے کہ نیاز اسٹیڈیم پر ایک کروڑ 43 لاکھ سے زائد کے واجبات ہیں جس پر متعلقہ انتظامیہ کو متعدد بار لکھ چکے ہیں۔

ترجمان حیسکو نے مزید کہا کہ واجبات کی ادائیگی سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے اور یقین دہانی کے باوجود واجبات کی ادائیگی نہیں کی جارہی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوسرا ٹی 20، پاکستان کی سیریز میں شاندار واپسی، پروٹیز کو 9 وکٹوں سے شکست
پاک فوج کی زیرِ اہتمام شمالی وزیرستان میں ٹی 20 کرکٹ لیگ کا کامیاب انعقاد
ایشین یوتھ گیمز والی بال فائنل، ایران نے پاکستان کو ہرا کر گولڈ میڈل جیت لیا
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر