Advertisement
Advertisement
Advertisement

عثمان بزدار آج کس منہ سے مری پہنچے ہیں؟ عظمیٰ بخاری

Now Reading:

عثمان بزدار آج کس منہ سے مری پہنچے ہیں؟ عظمیٰ بخاری
عظمیٰ بخاری

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عثمان بزدار آج کس منہ سے مری پہنچے ہیں؟

عظمیٰ بخاری نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ عثمان بزدار ہیلی کاپٹر پر بیٹھ کر مری کی برف دیکھنے پہنچے؟ عثمان بزدار کل صبح 10 بجے سے شاید ہیلی کاپٹر تلاش کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کا ملکیتی ہیلی کاپٹر سیاحوں کو ریسکیو کرنے کے لیے استعمال کیا نہیں ہوا؟ کیا یہ ہیلی کاپٹر حکومتی لوگوں کے زندہ جنازے اٹھانے کےلیے ہے؟ پاکستان کی تاریخ میں ایسی بے حس اور بے رحم حکومت نہیں آئی۔

انہوں نے کہا کہ یہ متاثرہ خاندانوں میں جا کر تعزیت کرنے کے قابل نہیں ہیں،ان کو عوامی غیض و غضب کا سامنا کرنا پڑے گا، تحریک انصاف جماعت ہے جو لاشوں پر سیاست بھی کرتی اور ان سے ڈرتی بھی ہے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ عمران خان کو 22 خاندان نہیں 22 کروڑ لوگ بددعائیں دے رہے ہیں، عمران خان کل سے بنی گالہ میں چھپ کے بیٹھے ہیں، شاید ابھی بشری بیگم نے ان کو مری میں سیاحوں کی ہلاکتوں کی اطلاع نہیں دی۔

Advertisement

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ بے شرم حکمرانوں کو آج لواحقین کے پاس ان کے گھروں میں ہونا چاہیے تھا، بے حس حکمران کس منہ سے لواحقین کے داد رسی کرنے پہنچ سکتے تھے؟

واضح رہے کہ مری میں گزشتہ روز برف کا طوفان آیا تھا، جس میں ہزاروں گاڑیاں پھنس گئی تھیں، برفباری کے باعث مختلف گاڑیوں میں 21 افراد دم گھٹ کر جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ پاک فوج کے دستے امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

مری اور گلیات میں گزشتہ چند روز سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز عوام کی بڑی تعداد برفباری سے لطف اندوز ہونے کے لئے پہنچی تھی۔

شدید برفباری میں ٹریفک جام ہونے کے بعد بڑی تعداد اپنی گاڑیوں میں ہی محصور ہوکر رہ گئی تھی۔ ان ہی میں وہ بدقسمت افراد بھی شامل تھے جو اپنی گاڑیوں میں دم گھٹنے سے زندگی کی بازی ہار گئے۔

مری میں اس وقت ایمرجنسی رضاکاروں اور امدادی کارکنوں کے علاوہ کسی کے بھی داخلے پر پابندی ہے۔ پاک فوج کے دستے انتظامیہ کے ساتھ کر امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر