پی ایس ایل 7
پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے چوتھے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو آسانی سے 8 وکٹ سے شکست دے دی۔
نیشنل اسٹیٹیم کراچی میں کھیلے گئے پی ایس ایل 7 کے چوتھے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولرز نے نپی تلی بولنگ کرتے ہوئے کراچی کنگز کے بلے بازوں کی ایک نہ چلنے دی اور وہ ان کی پوری ٹیم 113 رنز پر پویلین لوٹ گئی جس کے جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مطلوبہ ہدف آسانی سے 2 وکٹ کے نقصان پر 16ویں اوور میں پورا کرلیا۔
ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوپنرز نے ایک بار پھر ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کو 76 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا، ویل سمیڈ نے 30 رنز کی زبردست اننگز کھیلی جس میں 1 چھکا اور 3 چوکے شامل تھے۔
https://twitter.com/thePSLt20/status/1487466357956485120
احسن علی نے مسلسل دوسرے میچ میں نصف سنچری اسکور کرکے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا وہ 57 رنز پر ناقابل شکست رہے جب کہ ان کے ساتھ کپتان سرفراز احمد 16 رنز پر موجود رہے۔
Finally. @KarachiKingsARY cheer as @will_smeed heads back to the dugout 🙌🏼 #HBLPSL7 I #LevelHai l #QGvKK pic.twitter.com/iOgftmaJ2O
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) January 29, 2022
کراچی کنگز کی جانب سے واحد وکٹ محمد عمران کے حصے میں آئی جب کہ بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرنے پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو مین آف دی میچ سے نوازا گیا۔
Advertisement🤯#HBLPSL7 l #LevelHai l #QGvKK pic.twitter.com/rYhaC5zKVp
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) January 29, 2022
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ شرجیل خان اور بابراعظم نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی اور دوسری گیند پر سہیل تنویر کو مسلسل دو چوکے لگاکر اپنے خطرناک عزائم ظاہر کیے تاہم سہیل تنویر نے انہیں 10 رنز پر پویلین واپس بھیج دیا۔
On a roll! It’s @sohailmalik614 again. Karachi lose another. #HBLPSL7 l #LevelHai l #QGvKK pic.twitter.com/EiXOzUVWFN
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) January 29, 2022
سہیل تنویر نے جوئے کلارک کو 2 رنز پر بولڈ کرکے کراچی کنگز کی مشکلات میں اضافہ کیا جس کے بعد نسیم شاہ نے ٹام لیمبن بائے 3 ، محمد نبی 0 اور لیوس گریگوری کو 5 رنز پر آؤٹ کیا جب کہ محمد طحہ 6 رنز بناکر پویلین واپس لوٹ گئے۔
🔊 Sound On 🔊 @iNaseemShah strikes again! #HBLPSL7 l #LevelHai l #QGvKK pic.twitter.com/7rSkawcaxR
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) January 29, 2022
بعد ازاں کراچی کنگز کی آخری امید کپتان بابراعظم بھی 32 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد محمد حسنین کا شکار بن گئے جب کہ عامر یامین بھی 20 رنز بنانے کے بعد ہمت ہارگئے۔
یاد رہے کہ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈئیٹرز اپنا پہلا میچ جیتنے میں ناکام رہے۔ ملتان سلطان نے کراچی کنگز کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی جب کہ گزشتہ روز سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور نے گلیڈئیٹرز کو 5وکٹوں سے شکست دی تھی۔
آج کے پہلے مچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے شکست دی،اس طرح ملتان سلطانز اپنے دونوں میچز جیتنی میں کامیاب رہا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
