Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکا میں پاکستان کے سفیر کی سیکریٹری خارجہ کے ہمراہ وزیراعظم سے ملاقات

Now Reading:

امریکا میں پاکستان کے سفیر کی سیکریٹری خارجہ کے ہمراہ وزیراعظم سے ملاقات
وزیراعظم

امریکا میں پاکستان کے سفیر اسد مجید کی سیکریٹری خارجہ سہیل محمود کے ہمراہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں پاکستان کے امریکہ کے ساتھ سفارتی تعلقات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے دوطرفہ تعلقات کی بہتری کے لیے کاوشیں تیز کرنے کی ہدایت کی۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی زیرِ صدارت بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس ہوا، جس میں گورننس اسٹرکچر میں بہتری، حکومتی منصوبے، فشریز سیکٹر، کمانڈ ایریا ڈویلپمنٹ، ایگریکلچر سیکٹر اور نرسنگ کالجز کے قیام کے حوالے سے ایک جائزہ پیش کیا گیا۔

 وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کی بہتری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، حکومت نے منصوبوں کو بلوچستان کے عوام کی زندگی پر اثرات کے مطابق ترجیح دی ہے۔

Advertisement

عمران خان کا کہنا تھا کہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی، زراعت میں ترقی، ماہی پروری، پاور سیکٹر اور بنیادی سہولیات بشمول احساس پروگرام پر سبسڈی بتدریج رفتار پکڑ رہی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ مقامی لوگوں کی معاشی ترقی کے لیے صنعت کاری اور پروسیسنگ پلانٹس کے قیام کو تیز کیا جا رہا ہے، اور غیر قانونی ٹرالنگ کی سرگرمیوں کو روک کر مقامی ماہی گیروں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوران قید آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر کتے چھوڑے گئے، سابق سینیٹرمشتاق احمد،ویڈیو پیغام جاری
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا
پیپلزپارٹی سے بڑھتےاختلافات: محسن نقوی کل وزیراعظم سے اہم ملاقات کریں گے
سندھ میں ٹائر جلانے اور پائرو لائسز پلانٹس کے آپریشن پر مکمل پابندی عائد
بلوچستان میں معدنیات کے ذخائر کے منصوبے پر بڑی پیشرفت، 3.5 ارب ڈالر کا معاہدہ طے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر