نواز زرداری دجالی ٹولا ملک کے لیے زہر قاتل بن چکا ہے، یاسمین راشد
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ مدر اینڈ چائلڈ بلاک کو عوام کیلئے جلد کھولیں گے۔
وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئراینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں گنگارام اسپتال میں زیر تعمیر مدر اینڈ چائلڈ بلاک کی سٹیئرنگ کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی۔
اجلاس میں سیکرٹری صحت ڈاکٹراحمد جاوید قاضی، اسپیشل سیکرٹری محمد اجمل بھٹی، اسپیشل سیکرٹری ڈاکٹرآصف طفیل،وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرعامرزمان خان، ایم ڈی چلڈرن ہسپتال پروفیسرڈاکٹرمحمدسلیم، ایم ایس گنگارام اسپتال ڈاکٹراطہر، شیخ اعجازاور سی اینڈڈبلیوکے افسران نے شرکت کی۔
اسٹیئرنگ کمیٹی کے ممبران نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو مدر اینڈ چائلڈ بلاک کے بارے میں مختلف قیمتی آراء اور تجاویز پیش کیں۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے اجلاس کے دوران مدر اینڈ چائلڈ بلاک کے حوالہ سے اسٹیئرنگ کمیٹی کے ممبران کی تجاویز کا جائزہ لیا۔
صوبائی وزیرصحت نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ گنگارام اسپتال میں زیرتعمیر مدر اینڈ چائلڈ بلاک میں مختلف شعبہ جات اسٹیئرنگ کمیٹی کے ممبران کی قیمتی آراء کے مطابق قائم کئے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مدر اینڈ چائلڈ بلاک کے حوالہ سے ایڈوائزری گروپ تشکیل دیاجائے گا اور اس کو مقررہ وقت پر ہرصورت مکمل کیا جائے گا۔
یاسمین راشد نے کہا کہ مدراینڈ چائلڈ بلاک میں 4خصوصی یونٹس قائم کئے جائیں گے اور اس کی چھت تلے ماں اور بچہ کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے ہرقسم کی طبی سہولت فراہم کی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ مدراینڈ چائلڈ اسپتال ہزاروں ماؤں اور بچوں کی زندگی کے ضامن بنیں گے، یہ اسپتال پاکستان کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا منفرد اسپتال ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
