Advertisement
Advertisement
Advertisement

زمین پر سورج اور دیوارِ چین کا انہدام، قربِ قیامت کی نشانیاں یا کچھ اور؟

Now Reading:

زمین پر سورج اور دیوارِ چین کا انہدام، قربِ قیامت کی نشانیاں یا کچھ اور؟

قیامت سے قبل یاجوج ماجوج کا ظہور برحق ہے، جس کا تذکرہ کئی اسلامی کتابوں بشمول قرآن پاک میں موجود ہے۔

تو دوسری جانب قیامت سے جڑی نشانیوں میں سے ایک مغرب سے سورج کا طلوع ہونا ہے۔

روایات کے مطابق یاجوج ماجوج حضرت ذوالقرنین کی بنائی ایک دیوار کے پیچھے قید ہیں اور آزادی کے لیے مسلسل اس دیوار کو چاٹ رہے ہیں۔

ویسے تو اس دیوار کے مقام کے حوالے کئی قیاس آرائیاں موجود ہیں، جن میں سے ایک یہ بھی ہے کہ دیوارِ چین ہی یاجوج ماجوج کی دیوار ہے۔

واضح رہے کہ اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے اور کوئی اس دیوار کا صحیح مقام نہیں جانتا۔

Advertisement

جہاں تک سورج کے مغرب سے طلوع ہونے کی بات ہے تو یہ برحق ہے اور بطور مسلمان ہمارا کامل ایمان ہے کہ ایسا ضرور ہوگا، لیکن کب اس کا بھی کوئی وقت نہیں بتایا گیا۔

تاہم، زمین پر ایک مصنوعی سورج تیار کرلیا گیا ہے۔ یہ کارنامہ چین نے سر انجام دیا ہے۔ جس کا باقاعدہ تجربہ بھی کیا جاچکا ہے۔

چین نے مصنوعی سورج کے ایک کامیاب تجربے میں نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

چینی سائنس دانوں نے فیوژن ری ایکٹر کے آزمائشی تجربے کے دوران 12 کروڑ ڈگری سینٹی گریڈ کا پلازما درجہ حرارت پیدا کرکے نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا۔

تجربے کے وقت چین کا 1 ٹریلین ڈالر کا ‘آرٹیفیشل سن’ فیوژن ری ایکٹر 17 منٹ کے لئے ہمارے قدرتی سورج کی سطح سے پانچ گنا زیادہ گرم رہا جو کہ ایک عالمی ریکارڈ بھی ہے۔

دوسری جانب جو لوگ دیوارِ چین کو یاجوج ماجوج کی قید سجھتے ہیں ان کے لیے ذیل میں دی گئی خبر پڑھنا ضروری ہے۔

Advertisement

منگ ڈائنیسٹی (1368-1644) سے تعلق رکھنے والی عظیم دیوارِ چین کا ایک حصہ ہفتے کی شب شمال مغربی چین کے صوبہ چِنگھائی میں آنے والے زلزلے کے باعث منہدم ہوگیا۔

دس کلومیٹر کی گہرائی میں آنے والے زملزے کی شدت 6.9 بتائی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے شمال مغربی صوبہ گانسو کی شانڈان کاؤنٹی میں دیوارِ چین کا دو میٹر لمبا حصہ منہدم ہوا ہے۔ یہ حصہ زلزلے کے مرکز سے 114 کلومیٹر دور ہے۔

شدید زلزلے کے بعد حکام نے مقامی ثقافتی آثار کا معائنہ کیا، منہدم ہونے والے حصے پر مرمت اور بحالی کا کام جاری ہے۔

زلزلہ بظاہر کم آبادی والے علاقے میں آیا، لیکن کئی بڑے شہروں نے زلزلے کو محسوس کیا۔

فی الحال ہلاکتوں کی کوئی اطلاع نہیں ہے لیکن نو افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے آٹھ کو ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا اور ایک ابھی بھی زیرِ نگرانی ہے۔

Advertisement

گانسو زلزلہ ایجنسی کے سربراہ شی یوچینگ نے میڈیا کو بتایا کہ قریب ترین رہائشی علاقہ زلزلے کے مرکز سے 40 کلومیٹر دور ہے جو زلزلے کی پٹی پر واقع ہے، مقامی لوگ زلزلے کے جھٹکوں سے نمٹنے کے عادی ہیں۔

شی نے بتایا کہ غربت کے خلاف مقامی جنگ میں، رہائشیوں کے مکانات کو اپ گریڈ کیا گیا تھا اور انہیں زلزلہ پروف بنایا گیا تھا، جس نے اتنی شدت کے زلزلے کے باوجود ہلاکتوں کو کم کرنے میں مدد کی۔

14  اپریل 2010 کو چنگھائی میں یوشو تبتی خود مختار پریفیکچر میں 7.1 شدت کے زلزلے سے 2,698 افراد ہلاک اور 270 لاپتہ ہوئے تھے۔ زلزلے اور کئی شدید آفٹر شاکس میں 90 فیصد سے زیادہ مقامی مکانات منہدم ہو گئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ماؤس کی طرح کام کرنے والا انوکھا چھلا تیار
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر