Advertisement
Advertisement
Advertisement

سانحہ مری میں قومی اور ذاتی ذمہ داری کی کوتاہی ہوئی، طاہر اشرفی

Now Reading:

سانحہ مری میں قومی اور ذاتی ذمہ داری کی کوتاہی ہوئی، طاہر اشرفی
طاہر اشرفی

طاہر اشرفی

مولانا طاہر اشرفی کا کہنا ہےکہ سانحہ مری میں قومی ذمہ داری میں بھی کوتاہی ہوئی اور ذاتی ذمہ داری کی بھی کوتاہی ہوئی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی مولانا طاہر اشرفی نے
نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ سب سے پہلے مری کے سانحہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کروں گا اورسانحے پردعا کرنا چاہوں گا۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان نے کہا ہے کہ تمام ذمہ داران کا تعین کیا جائے گا۔

مولانا طاہر اشرفی نے مزید کہاکہ میں پاک فوج کو سلام پیش کرتا ہوں کہ وہ مدد کو پہنچے۔ تمام علماء کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے اپنی مساجد اور مدرسے کھول کر لوگوں کی مدد کی۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ کل بھی لوگوں کی منتیں کی گئیں  کہ مری کی طرف نا جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: حالیہ برفباری اور بارشیں؛ مری کے علاوہ کے پی کے میں بھی 12 افراد جاں بحق

 طاہر اشرفی نے کہاکہ موجودہ حکومت میں کوئی یہ نہیں کہہ سکتا ہے پولیس اندر داخل ہو گئی ، تمام مدارس کو وزارت تعلیم کے ساتھ منسلک کیا جا رہا ہے، ہم مسجد و مدرسہ کے کل بھی محافظ تھے آج بھی محافظ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے اس حکومت میں بہت کام ہوا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہاکہ کرسمس کے تہوار بھی امن کے ساتھ منائے گئے ،ہم تورات انجیل پر ایمان نہ لائے تو ہم مسلمان نہیں ہو سکتے، اسلام تو سب کو مانتا ہے، اگر کسی کو حضرت عیسی کی ولادت کی مبارک باد دی جائے تو یہ غلط نہیں ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر