فوٹوگرافی کا شوق آج کل ہر کسی کو ہوتا ہے اور وہ بہتر سے بہتر اور خوبصورت تصاویر لینا پسند بھی کرتے ہیں۔
لیکن کچھ لوگوں کو تصاویر کھنچنے کا ڈھنگ نہیں ہوتا ہے یا پھر بعض اوقات بےخیالی میں الٹی سیدھی تصاویر کلک ہوجاتی ہیں۔
آج ایسی ہی کچھ عجیب تصاویر کا ذکر کریں گے جسے پہلی بار میں دیکھ کر درست انداز میں پہچان لینا خاصہ مشکل ثابت ہوسکتا ہے۔

کیا آپ اس تصویر کو ڈر گئے ہیں؟
پہلی بار کا تاثر یہی ہوتا ہے جب بھی کوئی اسے دیکھتا ہے لیکن اصل میں اس میں آنکھیں بلی کی ہیں جو کہ کھڑکی کی دوسری طرف ہے اور کھڑکی پر سایہ انسان کا ہے اور ملی جلی تصویر کچھ ایسی ہے۔

کیا واقعی بلی کے انسانی ہاتھ ہیں؟
نہیں! دراصل یہ تصویر کچھ ایسے انداز سے لی گئی ہے جس میں بلی نظر آرہی ہے لیکن انسان نہیں جبکہ اصل حقیقت یہ ہے کہ بلی انسان کے بغل میں بیٹھی ہے اور وہ لیپ ٹاپ بھی استعمال کر رہا ہے۔

یہ بیگ کچھ اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ لگتا ہے کہ یہ صرف کاغذ پر بنا ہوا ہے جبکہ یہ حقیقت میں موجود ہے۔

اس تصویر کو پہلی بار دیکھ کر کچھ سمجھ نہیں آتا ہے جبکہ اصل میں یہ ایک گائے کی تصویر ہے جو کہ بہت عجیب دھنگ سے لی گئی ہے۔

یہ تصویر دیکھ کر کوئی بھی کچھ بھی تصویر کرسکتا ہے لیکن حقیقت میں ہ ایک انسانی ہاتھ ہے جس کی ہتھیلی پر کچھ کالی نوکیلی چیز رکھی ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
