Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ڈی ایم نے سانحہ مری کا ذمہ دار حکومت کو قرار دے دیا

Now Reading:

پی ڈی ایم نے سانحہ مری کا ذمہ دار حکومت کو قرار دے دیا
حافظ حمد اللہ

پی ڈی ایم نے سانحہ مری کا ذمہ دار حکومت اور انتظامیہ کو قرار دے دیا ہے۔

ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ تماتر اموات کا ذمہ دار پنجاب اور عمران خان کی نااہل اور بے حس حکومت ہے، محکمہ موسمیات نے چند دن پہلے شدید برف باری ہونے سے آگاہ کیا تو حکومت نے مری میں پیشگی حفاظتی اقدامات اور حکمت عملی کیوں ترتیب نہیں دی؟

انہوں نے کہا کہ حکومت مری جانے والے سیاحوں کو مینج کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی وہ دنیا بھر کے سیاحوں کو کس منہ سے پاکستان کو آنے کی دعوت دیتی ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ کل شام تک حکومتی وزراء لاکھوں لوگوں کے مری جانے کا کریڈٹ لیتے رہے، مری کے سڑکوں پر معصوم لوگ شدید سردی سے مرتے رہے مگر عمران کٹھ پتلی وفاقی اور پنجاب حکومت سوتی رہی۔

ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمداللہ نے مزید کہا کہ عمران خان نے اموات کا ذمہ دار موت کے منہ میں جانے والے سیاحوں کو ہی قرار دیا، پی ڈی ایم فیصلہ کر چکی ہے کہ عمران خان اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتا۔

Advertisement

واضح رہے کہ مری میں گزشتہ روز برف کا طوفان آیا تھا، جس میں ہزاروں گاڑیاں پھنس گئی تھیں۔

مری میں اس وقت ایمرجنسی رضا کاروں اور امدادی کارکنوں کے علاوہ کسی کے بھی داخلے پر پابندی ہے، پاک فوج کے دستے انتظامیہ کے ساتھ کر امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر