
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے سال 2021 کی سب سے متاثر کن کارکردگی کا ایوارڈ جیت لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فاسٹ باؤلر کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف 31 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کرنے پر یہ ایوارڈ دیا گیا ۔
فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ اس ایوارڈ جیتنے پر بہت خوش ہوں، ہمیشہ پاکستان کے لیے عمدہ پرفارمنس کی سوچ لے کر میدان میں اترتا ہوں۔
شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا یہ باؤلنگ اسپیل ہمیشہ یادگار رہے گا، اس باؤلنگ اسپیل میں کے ایل راہول کی وکٹ ان کی پسندیدہ بال تھی۔
فاسٹ باؤلر حسن علی ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر قرار پائے،انہوں نے 9 ٹیسٹ میچز میں 41 وکٹیں حاصل کیں۔
حسن علی کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر قرار پانا باعثِ فخر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کے خلاف 10 وکٹیں حاصل کرنا کیلنڈر ایئر 2021 کا یادگار لمحہ تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News