 
                                                                              مری میں سڑک پر برف پھینک کر سیاحوں سے مدد کے بہانے رقم اینٹھنے والے ملزم ثاقب عباسی کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس نے ملزم ثاقب عباسی کے زیر استعمال جیپ بھی قبضے میں لے لی، ملزم ساتھیوں کے ساتھ مل کر سڑک پر برف بکھیرتا اور جب کسی سیاح کی گاڑی پھنس جاتی تو جیپ سے ٹوہ کر کے نکالنے کا بھاری معاوضہ لیتا تھا۔
سیاحوں کی شکایات سامنے آنے پر سی پی او ساجد کیانی نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔
سی پی او ساجد کیانی کے احکامات کی روشنی میں گزشتہ روز نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
سی پی او ساجد کیانی کا کہنا ہے کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ سیاحوں کی مجبوری کا فائدہ اٹھانے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچیں گے۔
یاد رہے مری میں سیاحوں سے بھاری رقم بٹورنے کے لئے ایسے عناصر اس طرح کے کئی اوچھے ہتھکنڈے اپناتے ہیں اور ان کی مجبوریوں کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہیں۔
اس سے قبل بھی مری جانے والوں کو وہاں کی انتظامیہ اور ہوٹل مافیا کی جانب سے من مانے کرایوں اور غنڈہ گردی کا سامنا رہا ہے۔
مری جانے والی فیملیز کو ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے اکثر ہی تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
مری کے مقامی لوگوں کے اس بے حس اور مافیا طرز عمل کی وجہ سے گزشتہ سال مری کے بائیکاٹ کی مہم بھی چلائی گئی تھی، جس نے وہاں کی ہوٹل مافیا اور انتظامیہ کو ہاتھ جوڑنے پر مجبور کردیا تھا۔
لیکن لگتا ہے کہ منافع خوری ایک بار پھر ان کے منہ کو لگ چکی ہے اور دوبارہ سے اسی بے حسی کی راہ پر گامزن ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 