وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ عوام میں اب بجلی اور گیس کا بل بھرنے کی سکت نہیں رہی۔
تفصیلات کے مطابق امتیاز شیخ نے بجلی کی قیمت میں اضافے پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر ہر ماہ کراچی کی عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہے، ایک روپے 0.7 پیسے فی یونٹ کا اضافہ ظالمانہ اقدام ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کے اوپر ایک ارب 95 کروڑ کا اضافی بوجھ پڑے گا، عوام میں اب بجلی اور گیس کا بل بھرنے کی سکت نہیں رہی، حکومت نے نئے سال کا تحفہ بجلی، گیس اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی صورت میں دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ قیامت خیز مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل بنا دیا ہے، عوام مہنگائی اور بے روزگار سے تنگ آکر خودکشیاں کر رہے ہیں، حکمرانوں کو عوام کی مجبوریوں اور حالت زار سے کوئی فرق نہیں پڑ رہا۔
امتیاز شیخ نے کہا کہ حکمرانوں کو عوام کی مجبوریوں اور حالت زار سے کوئی فرق نہیں پڑ رہا، بجلی کی قیمت میں ہر ماہ اضافے پر اسٹیک ہولڈر کی خاموشی کراچی کے عوام کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔
وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کا مزید کہنا تھا کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ فوری واپس لیا جائے، فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر ماہ بجلی کے بلوں میں اضافے کو منجمند کیا جائے۔
واضح رہے کہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے صارفین کیلئے بجلی 1 روپے 07 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی ہے۔
نیپرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی اکتوبر کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ مد میں مہنگی کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ صارفین سے اضافے کی رقم جنوری کے بجلی بلوں میں وصول کی جائے گی۔
اس سے صارفین پر 1 ارب 90 کروڑ روپے کا اثر پڑے گا جبکہ صارفین سے جنوری کے بلوں میں اضافہ وصول کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
