Advertisement
Advertisement
Advertisement

جیمز بانڈ کی بندوق خریدناچاہتے ہیں؟ قیمت بھی جان لیں

Now Reading:

جیمز بانڈ کی بندوق خریدناچاہتے ہیں؟ قیمت بھی جان لیں

فلموں میں ہیرو کو سب سے عقلمند، بہادر اور ذہین بتایا جاتا ہے اور اکثر و بیشتر اس کے پاس ایسے آلات و ہتھیار ہوتے ہیں جن کا حقیقت سے دوردور تک کوئی تعلق نہیں ہوتا، ایسی ایک فلم جیمزبانڈ جو تاریخی شہرت رکھتی ہے جس میں ہیرو کے ہاتھ میں ایک ایسی پستول ہوتی ہے جو صرف اسی سے چلتی ہے۔

اب ایک امریکی کمپنی نے جیمزبانڈ کی انوکھی بندوق کو حقیقت میں بدل دیا ہے جوصرف اپنے مالک کے ہاتھوں میں ہی چلتی ہے اور اسے اسی سال فروخت کے لئے پیش کیا جائے گا۔

برطانوی جاسوس جیمز بانڈ پربنائی جانی فلم سیریزکے بہت سارے پارٹ آچکے ہیں تاہم 2012 میں ریلیز کی جانے والی فلم ’اسکائی فال‘ میں جاسوس 007 کے پاس ایک ایسی انوکھی بندوق تھی جسے جیمز بانڈ کے علاوہ کوئی بھی چلا نہیں سکتا تھا۔

اس گن کی سب سے حیرت انگیز بات یہ تھی کہ یہ مالک کے انگلیوں کے نشانات پڑھ کر ان لاک ہوتی تھی، اسی سوچ کو مد نظررکھتے ہوئے امریکی کمپنی نے 9 ایم ایم اسمارٹ گن متعارف کرائی ہے جو جیمز بانڈ کی طرح مالک کے فنگر پرنٹ پر ہی کام کرے گی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کمپنی اس بندوق میں فنگر پرنٹ ریڈر اور ایک نیئر فیلڈ کمیونیکشن (این ایف سی) چپ کو استعمال کیا ہے جسے ایک فون ایپ سے ایکٹیو کیا جاسکتا ہے اور ساتھ ہی ایک پن پیڈ بھی موجود ہے۔

Advertisement

اس حیرت انگیز گن کو مائیکرو سیکنڈز میں فنگرپرنٹ کی مدد ان لاک کیا جاسکتا ہے مگرگیلے ہاتھوں یا کسی چوٹ وغیرہ پر یہ گن ان لاک نہیں کی جاسکے گی بلکہ اس کے لئے بیک اپ میں پن پیڈ کو بھی دیا گیا ہے۔

ساتھ ہی اس میں این ایف سی سگنل بھی ایک اضافی بیک اپ کے طور پر دیا گیا ہے مگر اس کا طریقہ کار ابھی واضح نہیں کیا گیا ہے۔

ایک غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس اسمارٹ بندوق کی قیمت ڈیڑھ لاکھ روپے سے زائد ہوگی۔

واضح رہے کہ اس گن کو لوڈ سٹار نامی کمپنی نے تیار کیا ہے اور اس کی تیاری میں شامل ایک انجینئربنائی گیراتھ گلاسر کے مطابق اس بندوق کو بنانے کا خیال کسی فلم سے متاثر ہو کر نہیں آیا بلکہ بچوں کے ہاتھوں غلطی سے والدین کی بندوق چلنے کے واقعات کو پڑھ کر آیا۔

اس طرح یہ گن ایسے تمام واقعات کی روک تھام میں اہم کردار اداکرسکتی ہے جس میں خودکشی کرنے، بچوں کے ہاتھوں غلطی سے بندوق چل جانا شامل ہے جبکہ جرائم پیشہ افراد بھی اسے استعمال نہیں کر سکیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر