
پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل ) کے چھٹے میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو با آسانی 6 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں کھیلے جارہے اس میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ۔
کراچی کنگز کی جانب سے شرجیل خان 61 رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے،کپتان بابر اعظم 41 جبکہ جوئے کلارک 24 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔
کراچی کنگز کی جانب سے دیا گیا ہدف لاہور قلندرز نے آخری اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
قلندرز کی جانب سے حارث رؤف نے 3 شکار کیے جبکہ شاہین آفریدی،راشد خان ،زمان خان اور محمد حفیظ نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان نے جارحانہ 60 گیندون پر 106 رنز کی اننگ کھیلی ان کی اننگ میں 12 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے،محمد حفیظ 24 جبکہ سامٹ پٹیل 26 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔
کراچی کنگز کی جانب سے عمید آصف نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد نبی اور عماد وسیم نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
فخر زمان کو شاندار سینچری بنانے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News