
کراچی میں ڈاکوؤں کے شہریوں پر گولی چلانے کے واقعات بڑھنے لگے ہیں۔
پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے ڈکیتی مزاحمت پر مسجد کے امام کو بھی نہ بخشا۔
پولیس نے بتایا کہ فجر کی نماز کے وقت دوران ڈکیتی مولانا بشیر احمد زخمی ہوئے، مولانا بشیر احمد علاقے کی مسجد کے پیش امام ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دوران ڈکیتی مولانا بشیر سے پیسے اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوئے، انکو عباسی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے گئے ہیں۔
گلشن معمار میں فائرنگ سے زخمی پیش امام مولانا بشیر احمد نے اپنے بیان میں کہا کہ میں فجر کی نماز کے لیے جارہا تھا ڈکیٹ راستے میں کھڑے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے پہلے گولی مار کر زخمی کیا پھر لوٹ مار کی، ملزمان موبائل فون اور پیسے لے کر فرار ہوگئے۔
امام مولانا بشیر احمد نے کہا کہ زخمی حالت میں گھر پر گیا پھر اسپتال پہنچا ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News