Advertisement
Advertisement
Advertisement

خالص شہد کی پہچان کیسے کی جائے؟

Now Reading:

خالص شہد کی پہچان کیسے کی جائے؟

شہد جسم کو صحت مند رکھنے اور جلد کو جگمگانے کے لیے بھی بہترین چیز ہے اور سنت نبوی میں بھی اسے بہترین قرار دیا گیا ہے۔

مگر آج کے دور میں خالص اشیا حاصل کرنا ایک بڑا مسئلہ ہے، تاہم خالص شہد بمشکل ہی دستیاب ہوتا ہے، اس ہی لئے آج ہم آپ کو بتائیں گے خالص شہد کی پہچان کے چند ایسے طریقے جس کے بعد آپ کو شہد خریدتے وقت پریشانی نہیں ہوگی۔

خالص شہد کی پہچان کے طریقے

بہت سے دکاندار اور برینڈز خالص شہد بیچنے کا دعویٰ کرتے ہیں مگر کچھ وقت بعد وہ شہد استعمال کر کے اندازہ ہوتا ہے کہ ان کے دعوے بے بنیاد اور جھوٹے تھے، ایسے میں اگر آپ چند طریقوں سے خالص شہد کی پہچان کر لیں تو آپ کی مشکل آسان ہو جائے گی۔

شہد کی بوتل کو ہلا کر دیکھیں اگر یہ اتنا گاڑھا ہو کہ اسے ہلایا نہ جا سکے تو یہ خالص شہد ہے۔

Advertisement

شہد کو ٹھنڈا کھانے اور گرم کر کے کھانے میں اگر ذائقے میں فرق محسوس ہو تو وہ خالص شہد ہے۔

گرم کرنے پر اگر شہد میں بلبلے نہ بنیں اور وہ گاڑھا رہے تو خالص شہد ہے۔

اگر ماچس کی تیلی  کوخالص شہد میں ڈبو کر آگ کے قریب لایا جائے تو وہ آگ پکڑ لے گا۔

شہد کو اپنے انگوٹھے پر گرا کر دیکھیں، وہ بہہ کر گِر جائے یا پھیل جائے تو وہ ملاوٹ زدہ ہے، جبکہ خالص شہد آپ کے انگوٹھے سے چپکا رہے گا۔

پانی میں حل کرنے پر اگر شہد نیچے تہہ میں بیٹھ جائے تو خالص شہد ہے اس لئے کہ خالص شہد پانی میں حل نہیں ہوتا۔

شہد کو فریج میں رکھنے سے اگر وہ جم جائے اور کھانے پر چینی جیسا دانے دار لگے تو نکلی شہد ہے کیونکہ خالص شہد کبھی جمتا نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر