وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ عوام جب تک خود احتیاط نہیں کریں گے کورونا پر کنٹرول مشکل ہے۔
سید مراد علی شاہ سے امریکا کے کراچی میں قونصل جنرل مسٹر مارک اسٹروھ کی ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔
سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے، عوام جب تک خود احتیاط نہیں کریں گے کورونا پر کنٹرول مشکل ہے، جب تک اس کا علاج نہیں آتا ہمیں کورونا کے ساتھ رہنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے کورونا کے ساتھ رہنا سیکھ لیا تو انفیکشن نہیں ہوگا، لوگ شوق سے ہاتھ ملاتے ہیں، ماسک نہیں پہنتے، سینیٹائزر کا استعمال نہیں کرتے اور سماجی دوری اختیار نہیں کرتے۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ایسی صورتحال میں کیسز بڑھیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
