Advertisement
Advertisement
Advertisement

تیاری رکھنا حساب کتاب کا وقت آن پہنچا ہے، وزیراعظم کے ٹویٹ پر مریم نواز کا ردعمل

Now Reading:

تیاری رکھنا حساب کتاب کا وقت آن پہنچا ہے، وزیراعظم کے ٹویٹ پر مریم نواز کا ردعمل

وزیراعظم عمران خان کی ٹویٹ پر مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ تیاری رکھنا، حساب کتاب کا وقت آن پہنچا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا الیکشن کمیشن کی جانب سے سمندرپارپاکستانیوں کےعطیات پرمشتمل پی ٹی آئی کی فنڈنگ کی پڑتال کا خیرمقدم کرتاہوں۔

وزیر اعظم کی ٹویٹ کے جواب میں مریم نواز نے لکھا کہ اچھا؟ تو پھر سات سال سے دھونس اور طاقت کے ذریعے کیس کو چلنے کیوں نہیں دیا؟

انہوں نے لکھا یوں اتنے سال فرار اختیار کرتے رہے اور پھر منتیں کرتے رہے کہ رپورٹ ریلیز نا کی جائے؟ پاگل سمجھ رکھا ہے لوگوں کو کہ جو بولو گے لوگ مان جائیں گے؟ تیاری رکھنا، حساب کتاب کا وقت آن پہنچا ہے! انشاءاللّہ

Advertisement

ایک اور ٹویٹ میں مریم نواز نے کہا کہ ابھی تو صرف رپورٹ سامنے آئی ہے اور آپ کے پول کھل گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سوچو جب جواب دینا پڑا کہ کس کس سے پیسے وصول کیے، کہاں کہاں خرچے، ملازموں کے اکاؤنٹس کے ذریعے ہیر پھیر کیا اور واردات انجام دی! آپ نا صرف چوری اور فراڈ کے مرتکب ہوئے بلکہ صادق اور امین جیسے الفاظ کی توہین کے مجرم بھی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
وزیراعظم شہباز شریف اور صدر ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں آج ملاقات، فیلڈ مارشل کی شرکت بھی متوقع
وزیراعظم سے بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
شہرقائد میں آج موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات نے بتادیا
امریکی بحری جہاز دو روزہ دورے پر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا
سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات، پیپلز پارٹی کا پلڑا بھاری، 16 نشستیں جیت لیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر