Advertisement
Advertisement
Advertisement

محکمہ موسمیات کی مری میں مزید برف باری کی پیشگوئی

Now Reading:

محکمہ موسمیات کی مری میں مزید برف باری کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے مری میں مزید برف باری کی پیشگوئی کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات نے اعلامیہ جاری کردیا جس کے مطابق مری میں اب تک تین فٹ سے زائد یعنی 37 اشاریہ 72 انچ برف پڑ چکی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق موسم سرما کے دوران مری میں اوسط 64 اشاریہ سات انچ برف باری ہوتی ہے جبکہ جنوری کے ماہ میں اوسط 23 اشاریہ دو انچ برف باری ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ مری میں گزشتہ روز برف کا طوفان آیا تھا، جس میں ہزاروں گاڑیاں پھنس گئی تھیں، برفباری کے باعث مختلف گاڑیوں میں 21 افراد دم گھٹ کر جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ پاک فوج کے دستے امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

مری اور گلیات میں گزشتہ چند روز سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز عوام کی بڑی تعداد برفباری سے لطف اندوز ہونے کے لئے پہنچی تھی۔

Advertisement

شدید برفباری میں ٹریفک جام ہونے کے بعد بڑی تعداد اپنی گاڑیوں میں ہی محصور ہوکر رہ گئی تھی۔ ان ہی میں وہ بدقسمت افراد بھی شامل تھے جو اپنی گاڑیوں میں دم گھٹنے سے زندگی کی بازی ہار گئے۔

مری میں اس وقت ایمرجنسی رضاکاروں اور امدادی کارکنوں کے علاوہ کسی کے بھی داخلے پر پابندی ہے۔پاک فوج کے دستے انتظامیہ کے ساتھ کر امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

اس کے علاوہ وزیر اعظم عمران خان نے سانحہ مری پر انکوئری کا حکم دے دیا ہے۔

دوسری جانب پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایف ڈبلیو او نے مری ایکسپریس وے ٹریفک کے لیے کھول دی ہے ، پاک فوج نے پھنسے ہوئے سیاحوں کے لیے مری میں 4ریلیف کیمپس قائم کردیے ہیں ، ریلیف کیمپس ملٹری کالج مری،جھیکا گلی،اے پی ایس کلڈنہ، اسٹیشن سپلائی ڈپو سنی بینک میں قائم کیے ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سول انتظامیہ سے تعاون کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ، پاک فوج کے انجینیئرز اور مشینری مری ڈویژن انتظامیہ کی مدد کر رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر