Advertisement
Advertisement
Advertisement

پشاور میں پیدا ہونے والے 6 جڑواں بچوں میں سے 4 انتقال کرگئے

Now Reading:

پشاور میں پیدا ہونے والے 6 جڑواں بچوں میں سے 4 انتقال کرگئے
بچے

بچے

پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں بیک وقت پیدا ہونے والے 6 بچوں میں 4 انتقال کرگئے۔

پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا کے شہر پشاور کے اہم ترین اسپتال لیڈی ریڈنگ میں 3 روز قبل ضلع مہمند سے تعلق رکھنے والی خاتون نے بیک وقت 6 بچوں کو جنم دیا تھا جن میں 5 لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل تھا تاہم اب ان میں سے 4 بچے انتقال کرگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور میں خاتون کے ہاں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش

لیڈی ریڈنگ اسپتال کے ترجمان کے مطابق پشاور کے اسپتال میں بیک وقت پیدا ہونے والے  6 بچوں میں سے 4 بچوں کا انتقال ہوگیا ہے ، تمام بچوں کی پیدائش کے بعد سے ہی انکیوبیٹر پر رکھا گیا تھا۔

ترجمان نے کہا کہ ایک ساتھ پیدا ہونے والے بچے کافی کمزور تھے اور پیدائش کے وقت ہی 6 میں سے 4 بچوں کی حالت تشویشناک تھی جب کہ بچوں کا پیدائش کے وقت وزن بھی انتہائی کم تھا۔

Advertisement

ترجمان نے مزید بتایا کہ زندہ رہ جانے والے بچوں کی حالت بھی تشویشناک ہے اور ان دو بچوں کو اب بھی انکیوبیٹر میں رکھا گیا ہے جب کہ ڈاکٹرز بھی اپنی پوری کوشش کررہے ہیں کہ کسی طرح ان دونوں بچوں کو بچالیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی ایم ایف نے پاکستان سے ٹیکس استثنیٰ سے متعلق تفیصلات طلب کرلیں
جلالپورپیروالا: سیلابی پانی میں ڈوبنے سے مزید دو افراد جاں بحق، فضاء سوگوار
ڈی جی آئی ایس پی آر کا بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کوئٹہ کا دورہ
کورکی میں مقامی قبائل اور فتنہ الہندوستان کےدرمیان جھڑپ 4 دہشتگرد ہلاک،2 زخمی
پنجاب پولیس کی پھرتیاں، پانچ سال قبل فوت ہونے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر