Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹھہرئیے! کیا آپ جانتے ہیں کہ کمبل اوڑھ کر سونا صحت پر منفی اثر ڈالتا ہے؟

Now Reading:

ٹھہرئیے! کیا آپ جانتے ہیں کہ کمبل اوڑھ کر سونا صحت پر منفی اثر ڈالتا ہے؟

سرد موسم میں گرم کمبل کا استعمال ہر گھر میں کیا جاتا ہے سردی کی سرد راتوں میں کمبل کی گرماہٹ ایسی راحت پہنچاتی ہے جسے لفظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔ لیکن یہ بات جان آپ کو حیرت ہوگی کمبل اوڑھ کر سونا صحت پر کئی طرح سے منفی اثر ڈالتا ہے۔ یہاں پر ایسے ہی چند منفی اثرات سے آگاہ کیا جارہا ہے۔

میٹا بولزم

کمبل لپیٹ کر سونے سے جسم گرم رہتا ہے یہ عمل میٹابولزم کو سست کر دیتا ہے، بغیر کمبل کے سونے سے جسم ٹھنڈا رہتا ہے جسے گرم رکھنے کے لئے جسم اضافی چربی کو گھلاتی ہے اس طرح جسم کا میٹا بولزم تیزی سے کام کرتا ہے اور اچھی چربی کی مقدار میں اضافہ ہوتا ہے اس طرح جسم میں اضافی بلڈ شوگر سے نجات دلانے میں بھی مدد ملتی ہے۔

نیند

سرد موسم میں اضافے کے ساتھ ہی آپ جسم کو گرم رکھنے کے لئے مزید کمبلوں کا استعمال بڑھا دیتے ہیں لیکن اس عمل کے نتیجے میں نیند بھی دیر سے آتی ہے، کم درجہ حرارت جلد نیند لانے میں مدد فراہم کرتا ہے، جس کا درجہ حرارت سونے سے 60 سے 90 منٹ پہلے گرنا شروع ہوجاتا ہے۔ اگر اطراف کا ماحول گرم ہوتو جسم درجہ حرارت کو کنٹرول کرنے کے لئے اضافی محنت کرے گا اور زیادہ توانائی صرف کرے گا اس طرح نیند آنے میں کافی وقت لگے گا۔

Advertisement

غیر معیاری نیند

بہت زیادہ گرم درجہ حرارت نیند میں خلل کا سبب بنتا ہے، اس بات کو سائنس سے بھی ثابت کیا چکا ہے۔ اور یہ تجربہ تو آپ نے خود ہی ہوگا کہ اکثر آدھی رات میں جاگ کر آپ کمبل کو اتار دیتے ہیں۔

نیند کے لئے مناسب درجہ حرارت 16 سے 20 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ہوتا ہے، زیادہ درجہ حرارت آنکھوں کی حرکت کو تیز کر دیتا ہے جس کی وجہ سے آپ کو تھکن کا احساس ہونے لگتا ہے یا جاگنے پر محسوس ہوتا ہے کہ آپ بہت دیر تک سو چکے ہیں۔

جلد پر دانے

کمبل ایک طرف تو جسم کو زیادہ گرم رکھ کر نیند میں خلل پیدا کرتا ہے تو دوسری طرف یہی گرمی جلد کو بھی متاثر کرتی ہے اور چہرے پر دانے نکل آتے ہے، اس کی ایک وجہ کمبل کا مٹیریل بھی ہے یعنی وہ جس مٹیریل سے تیار کیا جاتا ہے وہ بھی حساس جلد پر منفی اثر ڈالتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر