
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے رمیز راجہ کو پیشکش کی ہے کہ پی ایس ایل میں سندھ کی ٹیم اسپانسر کریں گے۔
مراد علی شاہ سے کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ کی ملاقات ہوئی جہاں جاوید قریشی ممبر بورڈ آف گورنرس بھی موجود تھے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں کرکٹ کے بہترین کھلاڑی ہیں، حیدرآباد سے زاہد حسین، لاڑکانہ سے شاہنواز ڈاھانی اور دیگر علاقوں سے اچھے کھلاڑی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں کرکٹ کو بحال کرنا چاہتا ہوں، حیدرآباد کا اسٹیڈیم تو بہترین ہے صرف ہوٹل کا مسئلہ ہے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم اب منصوبہ بنا رہے ہیں کہ کھلاڑیوں کو بائی ایئر لیکر جائیں، یہ منصوبہ پی سی بی سے فائنل کرینگے، جب کرکٹ حیدرآباد لے جائینگے تو مزید ٹیلنٹ آگے آئے گا۔
انکا کہنا ہے کہ سکھر میں ہم اسپورٹس کامپلیکس بنارہے ہیں جس میں 2 کرکٹ گراؤنڈز، فٹ بال اور دیگر گراؤنڈ ہونگے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ پی سی بی کی ٹیکنیکل ٹیم سکھر اسپورٹس کامپلیکس کا دورہ کرے اور ہم پی سی بی کی رہنمائی میں سکھر گراؤنڈ بہتر کرینگے۔
متعلقہ خبر: وزیراعلیٰ سندھ کو پی ایس ایل کی نئی ٹیم کے لئے اسپانسر کی تلاش
ملاقات میں رمیز راجہ نے وزیراعلیٰ سندھ کو پی سی بی کی طرف سے ہر طرح کی سپورٹ دینے کی یقین دہانی کرائی۔
دوسری جانب کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا کہ ہم سندھ میں مزید ٹیلنٹ تلاش کرینگے، سندھ کے دیہی علاقوں میں کرکٹ پروموٹ کرینگے۔
ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے رمیز راجہ کو شیلڈ، اجرک اور سندھی ٹوپی بھی پیش کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News