وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی کی کے ذریعہ ریلوے ترقی کرے گی۔
اعظم سواتی نے کیرج فیکٹری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکنالوجی کے زریعہ ریلوے ترقی کرے گی، آئی ٹی کے مکمل کنٹرول کے بغیر گزارہ مشکل ہے، سارے آفیسر اور مزدور آئی ٹی سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ریلوے کا اسکریپ ملک بھر میں بکھرا پڑا ہے، یہ اسکریپ ملک کی امانت اور اثاثہ ہے، ریلوے اسکریپ کو شفاف انداز میں لایا جائے، اسکریپ یارڈ میں اسکریپ کا تحفظ مشکل ہے، تحفظ کے لیے پولیس متعین کی، آئی ایس آئی سے مدد لی۔
انہوں نے کہا کہ آج گوگل کی مدد سے ایڈوانس سسٹم انٹگریشن ہوگی، غلط ہاتھوں کے ذریعہ اسکریپ باہر نہیں جائے گا، جلد تمام ٹرینوں پر بھی مکمل نظر رکھی جا سکے گی، بھارتی ریلوے کو دیکھ کر ہم حیران رہ جائیں گے۔
اعظم سواتی نے کہا کہ آج وہ ترقیاتی ممالک کے ساتھ اور ہم پیچھے ہیں، جلد ہم ان کے قریب تر پہنچ جائے گے، ریلوے کو ڈیجیٹلایزیشن سے متعارف کر رہے ہیں، اوور سیز پاکستان ریلوے کے آئی ٹی ہو منظم کریں گے، ریلوے کے مسافروں کے خدشات دور ہوں گے۔
وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ گوگل کی معاونت کی سے نئ دنیا میں داخل ہو رہے ہیں، پتا ہوتا کہ کتنا اسکریپ چوری ہوتا تو کبھی نہ بخشتا، بڑی تعداد میں ریلوے کا اسکریپ چوری ہوتا، یہ ایک بڑا مسئلہ ہے کہ کتنوں کو سزا ملتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریلوے ایک لازمی سروس ٹریڈ یونین پر بہت قدغن ہیں، ان یونین کو ہماری معاونت کرنی چاہیے، مزدور کے بغیر ریلوے نہیں چل سکتی ہے، ریلوے افسران کے بڑے بنگلے میں ہیں خالی کرا کر کدھر استعمال کرتے، ریلوے کا منسٹر اپنے بنگلے میں رہتا ہے۔
وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی کا مزید کہنا تھا کہ آپریشنل زمین رکھیں گے بقیہ وفاقی حکومت کو دیں گے، ریلوے کی ایک لاکھ چھیاسی اکڑ زمین سے کیا فائدہ اٹھایا؟ عدالتوں کے فیصلے ہمارے راستہ میں آرہے ہیں، افسران کو پایہ رایز بلڈنگ میں جگہ دیں گے، ریلوے کے مزدور اور افسران اپنے گھروں سے تنگ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
