کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کا جن بے قابو ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع وسطی میں موبائل فون چھینے جانے کی سب سے بڑی واردات ہوئی ہے، کریم آباد پر ہوٹل میں بیٹھے 30 سے زائد افراد سے موبائل فون چھین لیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق 5 نقاب پوشوں نے نقدی اور قیمتی سامان کا بھی صفایا کردیا، ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر ہوٹل کے باہر بیٹھے افراد کو گھیرے میں لیا۔
4 ڈاکو چائے پینے والے شہریوں سے موبائل فون اور قیمتی سامان جمع کرتے رہے اور پانچوں ڈاکو واردات کے بعد باآسانی فرار ہوگئے۔
چھینے والے موبائل فونز کی مالیت لاکھوں روپے ہے، پانچوں ڈاکو 2 موٹر سائیکلوں پر سوار تھے۔
اس حوالے سے ایس ایچ او عزیز آباد فرخ ہاشمی کا کہنا ہے کہ موسی کالونی کی جانب سے چار پانچ اسٹریٹ کریمنلز آئے تھے۔
ایس ایچ او نے بتایا کہ ہمارے پاس اطلاع آتے ہی ہولیس کو جائے وقوعہ پر روانہ کیا گیا، پولیس سے چار پانچ متاثرین نے رابطہ کیا ہے۔
فرخ ہاشمی کا کہنا ہے کہ واقع کی تحقیقات کی جارہی ہیں، متاثرین کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
