Advertisement
Advertisement
Advertisement

کل ملک بھر نے خود ساختہ امین کا تماشہ دیکھا ، پلوشہ خان

Now Reading:

کل ملک بھر نے خود ساختہ امین کا تماشہ دیکھا ، پلوشہ خان
پلوشہ خان

پلوشہ خان نے کہا ہے کہ کل ملک بھر نے خود ساختہ امین کا تماشہ دیکھا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما اور سینیٹر پلوشہ خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل ملک بھر نے خود ساختہ امین کا تماشہ دیکھا ، سات سات تک جو جھوٹ بولتا رہا ، ان لوگوں سے فنڈنگ لی جو آئین پاکستان کے خلاف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کا اصل چہرہ ساری قوم نے دیکھ لیا ، رنگے ہاتھ پکڑے جانے پر چور دھمال ڈالنا شروع ہوگیا ، پکڑے جانے کے بعد ڈھٹائی کا تماشہ لگاتے ہیں۔

پلوشہ خان نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کے نکات سب نے پڑھے ، یہ ڈونر کون ہیں، کیوں پیسہ دے رہے تھے ، کونسا انٹرنیشنل ایجنڈا ہے جس کی بناء پر سکوت کشمیر ہوا ، سکوت سفارتکاری ہوا ، آج دنیا میں تنہا تھا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما اور سینیٹر نے کہا کہ وزیر خزانہ کہتے ہیں کہ پی پی پی سے آسانی سے بات منوا لیتا تھا۔

Advertisement

دوسری جانب سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی کے چیئرمین سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا روز فارن فنڈنگ کا بتایا جاتا ہے ، یہ کیس پی ٹی آئی کے اکبر ایس بابر نے کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے فارن فنڈنگ کا کیس دیگر جماعتوں پر کر دیا ، ان کو معلوم ہی نہیں تھا ایسا کچھ دیگر سیاسی جماعتوں نے نہیں کیا ، تحریک انصاف کی درخواست پر کچھ بھی نہیں لگا۔

سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے اپنے اکاؤنٹ اور فارن فنڈنگ کو مس ہینڈل کیا ، یہ لوگ روز آکر بینڈ بجاتے ہیں کہ فلاں نے یہ کیا ، خان صاحب اپنے اکاؤنٹس درست انداز میں بتاتے تو ای سی پی کو کیا ضرورت تھی۔

سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی کے چیئرمین سینیٹر نے کہا ہے کہ اسد عمر صاحب ڈونیشن اور اکاؤنٹنگ سمجھتے ہیں ، شبر زیدی آپ کے پاس تھے ان سے مشورہ لیتے ، دنیا بھر پر الزام لگانے کی جگہ پی ٹی آئی غلطیاں مانے ، ہمارے پاس تمام ریکارڈ وجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چیلنج کرتا ہوں میرے سامنے ای سی پی میں اکاؤنٹ رکھیں ، تحریک انصاف تماشہ کر کے ای سی پی پر پریشر نہیں ڈال سکتے ، ای سی پی کی رپورٹ پر کہا گیا کہ پبلک نہ کیا جائے ، لوگوں پر الزام لگانے کی جگہ تحریک انصاف اپنے آپ کو درست کریں۔

Advertisement

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر