خلائی تحقیق وتسخیر کی تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل جلد سامنے آئے گا۔ ناسا نے ایک دلچسپ خلائی جہاز بنایا ہے جو چھوٹی بس کی جسامت کے 2020 جی ای نامی شہابئے تک پہنچے گا۔
اس خلائی جہاز کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں لچکدار پردے کی طرح ایک چادر لگائی گئی ہے جو شمسی توانائی سے قوت جمع کرکے سیٹلائٹ کو چلاتی رہیں گی۔ اس خلائی جہاز کا پورا نام “این ای اے اسکاؤٹ” کا نام دیا گیا ہے۔

این ای اے اسکاؤٹ میں جوتے کے ڈبے کے برابر ایک بہت چھوٹا سیٹلائٹ بندھا ہے۔ اس کے ساتھ ایک وسیع وعریض شمسی چادر ہے جس پر المونیئم کی پرت چڑھائی گئی ہے۔ اگر پوری چادر کھول دی جائے تو اس کی وسعت ایک ریکٹ بال کے کورٹ جتنی ہوجاتی ہے۔
2020 جی ای سیارچہ اصل میں ایک بس کے برابر ہے اور انسانی تاریخ میں ہم نےسب سے چھوٹے شہابئے کی کھوج کے لیے ایک خلائی جہاز روانہ کیا ہے جو خود ٹیکنالوجی کا ایک شاہکار ہے۔ یہ سیارچہ زمین کے قریب گردش کرتا رہتا ہے جس کی لمبائی 60 فٹ کے لگ بھگ ہے۔
این ای اے اسکاؤٹ پر جدید ترین کیمرہ نصب ہے جو اس کی نہایت تفصیلی تصاویر بہت قریب سے کھینجے گا۔ اس طرح ہم اس کی جسامت، گردش اور مٹی کی ساخت کو بہت گہرائی سے سمجھ سکیں گے
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
