حیدرآباد میں ٹنڈوآدم ریلوے اسٹیشن پر مال گاڑی کی تین بوگیاں پٹڑی سے اتر گئی ہیں۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ مال گاڑی کراچی سے لاہور جارہی تھی، بوگیاں پٹڑی پر لانے کے لئے ہیوی مشینری سے ریسکیو کا عمل اب تک جاری ہے۔
اسٹیشن ماسٹر محمد رمضان کا کہنا ہے کہ ٹنڈوآدم میل لائن درست ہونے کی وجہ سے اپ ٹریک پر مسافر گاڑیوں کا شیڈول زیادہ متاثر نہیں ہے۔
محمد رمضان نے بتایا ہے کہ رات کراچی سے لاہور اور راولپنڈی کے لئے خیبر میل، گرین لائن شاہ حسین اور ذکریا ایکسپریس جا چکی ہیں۔
اسٹیشن ماسٹر نے مزید کہا ہے کہ متاثرہ ٹریک پر کام جاری ہے جلد بحال کردیا جائے گا، مسافر گاڑیوں کو متبادل ملنے سے کوئی اوقات متاثر نہیں ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ رات کراچی سے پنجاب جانے والی مال بردار ٹرین کی ٹنڈوآدم ریلوے اسٹیشن کے قریب پانچ بوگیاں ٹریک سے اترگئی تھیں اور ابھی تک اپ ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہے ۔
ٹنڈوآدم کے جوہرآباد ریلوے کراسنگ پر مال بردار ٹرین کی پانچ بوگیاں ٹنڈوآدم ریلوے اسٹیشن پر متبادل ٹریک سے مین ٹریک پر آتے ہوئے لائن سے اتر گئیں جسکی وجہ سے کراچی سے پنجاب جانے والی ٹرینوں کو متبادل اسٹیشنز پر روک لیا گیا ہے۔
ٹرین کے جوہرآباد ریلوے پھاٹک پر ٹریک سے اترجانے کی وجہ سے شہر کےمشرقی اور مغربی حصے کا مواصلاتی رابطہ کٹ گیا ہے، ریلوے کی امدادی ٹیم پہنچ گئیں ٹریک کے بحالی کے لئے کوشش جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
