Advertisement
Advertisement
Advertisement

نسوار کے شوقین افراد کیلئے بری خبر

Now Reading:

نسوار کے شوقین افراد کیلئے بری خبر

نسوار کے شوقین افراد کے لیے ایک بُری خبر ہے، نسوار کے ساتھ سفر کرنا آپ کو جیل کی ہوا کھلا سکتا ہے۔

لیکن ذہنی سکون کے لیے یہ بھی جان لیں کہ نسوار کے ساتھ یہ سفری پابندی صرف عرب ممالک جانے والوں کے لیے ہے۔

یعنی نسوار کے ساتھ عرب ممالک کا سفر اب جرم قرار دے دیا گیا ہے۔

انسدادِ منشیات کے ادارے اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے مطابق مشرق وسطیٰ میں نسوار کو منشیات کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔

اے این ایف کے مطابق نسوارکے ساتھ عرب ممالک کا فضائی سفر اب جرم ہوگا۔

Advertisement

اگر کسی بھی مسافر سے لسٹ میں شامل ممالک میں نسوار برآمد ہوئی تو وہاں کے قانون کے مطابق سزا دی جائیگی۔

اے این ایف نے نسوار کے شوقین پاکستانی مسافروں کو عرب ممالک نسوار نہ لے جانے کی ہدایت کی ہے۔

اے این ایف کی جانب سے اس سلسلے میں ائیر پورٹس پر تنبیہی بینرز بھی آویزاں کر دئے گئے ہیں۔

نسوار کیا ہے اور کیسے تیار ہوتی ہے؟

نسوار تمباکو سے بنی گہرے سبز رنگ کی ہلکی نشہ آور چیز ہے۔

پاکستان خصوصاً خیبر پختونخوا اور قبائلی علاقوں میں نسوار کو منشیات میں ایک مقام حاصل ہے۔

Advertisement

نسوار کے عادی افراد زیادہ دیر اس سے دور نہیں رہ سکتے۔

نسوار کھانے والا ایک چٹکی کے برابر اپنے زیریں لب اور دانتوں کے درمیان دبا لیتا ہے اور تمباکو کے نشے کا سرور لیتا ہے۔

نسوار بنانے کے لیے تمباکو کے خشک پتوں میں حسب منشا چونا، راکھ اور ایک خاص گوند ملایا جاتا ہے۔

پھر اسے پتھر کی اوکھلی میں لکڑی کے موٹے موصل سے کوٹتے ہوئے پانی کے ہلکے چھینٹے مارے جاتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر