
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ ملک میں قانون سب کیلئے برابر ہے۔
ڈاکٹر شہباز گِل نے شاہد خاقان عباسی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نااہل درباری اداروں کو دھمکانا بند کریں۔
انہوں نے کہا کہ کرپشن کا جواب دینے کے بجائے اداروں پر کیچڑ اچھالنا شرمناک فعل ہے، نااہل درباری الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کی مثال ہیں۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ کرپشن ثابت ہونے پر بڑے میاں کو سزا ہوئی، عدالتوں سے مفرور احتساب کو متنازع بنانے کی ناکام کوشش میں ہیں۔
انکا کہنا ہے کہ احتساب کو ڈرامہ کہہ کر جان چھڑانے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے، میڈیا پر آ کر ہرزہ سرائی احتساب کے عمل کو سبوتاثر کرنے کی ناکام کوشش ہے۔
شہباز گِل نے مزید کہا کہ آج ملک میں قانون سب کیلئے برابر ہے، ملک کے طاقتور ترین طبقے کا احتساب عمران خان کی جیت ہے۔
اس سے قبل مسلم لیگی رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بیساکھی ہٹےگی تونمبرزپورےہوجائیں گے، ملک کےمسائل کاحل صاف وشفاف الیکشن ہے۔
انہوں نے کہاکہ وزیراطلاعات بتائیں کس اہم شخصیت سےملاقات ہوئی، ہمارےخلاف جعلی کیسز بنائےگئے،نیب کےسینئرافسران نےبتایاجعلی گواہی کادباؤڈالاگیا،افسران کوکہاگیاگواہی دوورنہ وارنٹ گرفتاری کیلئےتیارہوجاؤ۔
شاہد خاقان نے کہاکہ نیب کااحتساب ہوگا،ظلم کاجواب دیناہوگا، نیب کوتباہی کاجواب دینا ہو گا،بیوروکریٹ،سیاستدان،عوام کیلئےایک ہی قانون ہے۔
سابق وزیراعظم نے کہاکہ وزیراعظم نے22بینک اکاؤنٹس چھپائے،7سال سےجواب نہیں دے رہے ، دہرانظام کب تک چلےگا؟ کابینہ میں بیٹھےوزراڈاکےماررہےہیں، کوئی پوچھنےوالانہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ4سال میں سیاستدانوں سےکتنی ریکوری ہوئی؟
شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ عدالتوں میں کیمرےلگاکربتائیں ہم نےکون سی کرپشن کی، سیاستدانوں کوبدنام کیاجاتاہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News