Advertisement
Advertisement
Advertisement

دعا منگی کیس کا ملزم فرار، وزیراعلیٰ سندھ نے نوٹس لے لیا

Now Reading:

دعا منگی کیس کا ملزم فرار، وزیراعلیٰ سندھ نے نوٹس لے لیا
مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ نے دعا منگی کیس کے مرکزی ملزم زوہیب قریشی کو پولیس حراست سے فرار ہونے کا نوٹس لے لیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آئی جی سندھ اور سیکریٹری داخلہ کو سخت کارروائی کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔

ذرائع کے مطابق مرکزی ملزم زوہیب قریشی کو کل عدالت میں پیش کیاگیاتھا، حاضری کے بعد پولیس کے ساتھ خریداری کے بہانے ملزم مارکیٹ سے فرار ہوا۔

ملزم زوہیب قریشی کو واپس جیل پہنچانے کی ذمہ داری ہیڈ کانسٹیبل نوید اور کانسٹیبل ظفر کی تھی۔

وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر دونوں پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرکے لاک اپ کیا گیا ہے۔

Advertisement

مراد علی شاہ نے ایس ایس پی کورٹ پولیس اعظم درانی کو بھی فوری طور پر معطل کرنے کی ہدایت کر دی۔

وزیراعلیٰ سندھ کو پیش کی گئی ابتدائی  رپورٹ میں کہا گیا کہ واقعے کی ایف آئی آر درج کرکے تفتیش کی جارہی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: دعا منگی کیس، مرکزی ملزم پولیس حراست سے فرار

وزیراعلیٰ سندھ نے پولیس کو ہدایت کی ہےکہ  ملزم زوہیب قریشی کو فوری گرفتارکرکے رپورٹ دی جائے۔

ذرائع کے مطابق نو تس لینے کے بعد پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس پارٹی تشکیل دے دی۔

ملزم زوہیب قریشی کو ایک کیس میں 3 سال کی سزا اور جرمانہ عائد ہوچکاہے۔

Advertisement

دعا منگی کیس کی تفصیلات

دعا منگی کو 30 نومبر 2019 کوکراچی کے علاقے ڈیفنس سے اغوا کیا گیا تھا اور اس کی رہائی 20 سے 25 لاکھ روپے تاوان کی ادائیگی کے بعد عمل میں آئی تھی۔

اس ہائی پروفائل کیس کے ملزمان کو کراچی پولیس کی خصوصی ٹیم نے 18 مارچ 2020 کو گرفتار کیا تھا۔

دعا اور بسمہ

دعا اور بسمہ

تفتیش میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ انھی ملزمان نے ڈیفنس سے تاوان کے لیے بسمہ سلیم نامی لڑکی کو بھی اغوا کیا تھا اور اس کو بھی تاوان کی ادائیگی کے بعد رہا کیا تھا، دونوں مقدمات انسداد دہشتگردی کی عدالت میں زیر سماعت ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر